حیات طیبہ

by Other Authors

Page 249 of 492

حیات طیبہ — Page 249

249 عربی تعلیم کے لئے سلسلہ اسباق حضرت اقدس کو اس امر کا بہت خیال رہتا تھا کہ اپنی جماعت کو عربی سیکھنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔چنانچہ اس سلسلہ میں آپ نے بعض اسباق بھی تیار فرمائے مگر دیگر مصروفیات کی وجہ سے یہ سلسلہ زیادہ دیر تک جاری نہ رہا۔لیکن جماعت میں اس ذریعہ سے حضور نے عربی سیکھنے کی ایک روچلادی۔تصنیفات ۱۸۹۹ء ایام اصلح۔یہ کتاب فارسی اور اردو دو زبانوں میں شائع ہوئی فارسی ایڈیشن تو سیکم اگست ۱۸۹۸ء کو ہی شائع ہوگیا لیکن اردو ایڈ یشن بعض اضافوں کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد یعنی کم جنوری ۱۸۹ء کو شائع ہوا۔اس کتاب کا نام ایام اسح دو وجوہ سے رکھا گیا۔اول یہ کہ یہ ایام ایسے ہیں۔جن میں اسلام پر تلوار کی بجائے قلم اور دلائل و براہین سے حملے کئے جار ہے ہیں۔لہذا ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اسلام کی حفاظت میں نرمی اور صلح کا طریق اختیار کرتے ہوئے قلم اور دلائل و براہین ہی سے کام لیں۔دوم۔دنیا فسق و فجور اور گناہوں میں مبتلا ہے۔انسان کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کر کے تو بہ واستغفار کے ذریعہ اپنے خالق و مالک کے ساتھ صلح کرلے۔۲۔حقیقۃ المہدی۔یہ رسالہ حضرت اقدس نے ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء کو شائع فرمایا اس میں حضور نے گورنمنٹ کو مخاطب کر کے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے اس خفیہ رسالہ کی قلعی کھولی ہے۔جو انہوں نے حضرت اقدس کے خلاف گورنمنٹ کو اُکسانے کے لئے لکھا تھا۔حضور نے فرمایا کہ مولوی محمد حسین صاحب نے جو کچھ اس رسالہ میں لکھا ہے وہ بالکل جھوٹ ہے ہمارا گورنمنٹ کے خلاف بغاوت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہم کسی خونی مہدی کے قائل ہیں، لیکن مولوی محمد حسین نے اپنے عقیدہ کے اظہار میں سراسر خیانت سے کام لیا ہے اگر یہ اپنے بیان میں بچے ہیں تو گورنمنٹ کو چاہئے کہ انہیں کہے کہ وہ اپنے اس عقیدہ کی اشاعت اپنے ہم مذہب مولویوں اور عوام میں کریں۔مگر ہم گورنمنٹ کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ایسا ہر گز نہیں کریں گے وغیرہ وغیرہ مسیح ہندوستان میں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت اقدس پر ایک اہم فرض یہ بھی تھا کہ آپ صلیبی فتنہ کو پاش پاش کریں۔چنانچہ آپ نے اس کام کو اس احسن طریق سے انجام دیا کہ اب عیسائی دنیا کے اکثر محققین بھی اس مسئلہ میں آپ کی ہم نوائی کر کے کھلم کھلا اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ حضرت مسیح کی موت صلیب پر واقع