حیات طیبہ

by Other Authors

Page 88 of 492

حیات طیبہ — Page 88

88 بیعت کے الفاظ حضرت مولوی عبداللہ صاحب سنوری فرماتے ہیں کہ پہلے دن جب حضور نے بیعت لی تو اس وقت بیعت کے الفاظ یہ تھے: " آج میں احمد کے ہاتھ پر اپنے تمام ان گناہوں اور خراب عادتوں سے تو بہ کرتا ہوں جن میں میں مبتلا تھا اور سچے دل اور پکے ارادہ سے عہد کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اپنی عمر کے آخری دن تک تمام گناہوں سے بچتا رہوں گا اور دین کو دنیا کے آراموں اور نفس کی لذات پر مقدم رکھوں گا اور ۱۲ جنوری کی دس شرطوں پر حتی الوسع کار بند رہوں گا اور اب بھی اپنے گذشتہ گناہوں کی خدا تعالیٰ سے معافی چاہتا ہوں۔اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوْبُ إِلَيْهِ أَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِ وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ل سفر علیگڑھ آخر مارچ تک حضور لدھیانہ میں مقیم رہے اپریل کے شروع میں حضور نے مولوی سید تفضل حسین صاحب سررشتہ دار کلکٹری کی درخواست پر ایک مختصر سا سفر علیگڑھ کا کیا۔علی گڑھ میں ایک عجیب واقعہ یہ پیش آیا کہ وہاں کے مولوی محمد اسمعیل صاحب نے آپ سے وعظ کہنے کی درخواست کی۔جسے حضور نے بخوشی قبول فرمالیا لیکن بعد اس کے آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہاما روک دیا گیا۔اس پر مولوی اسمعیل صاحب کو حضور کے برخلاف پراپیگنڈہ کرنے کا ایک بہانہ ہاتھ آگیا اور انہوں نے جمعہ کے بعد آپ کی مخالفت میں ایک تقریر کر دی اور اسے چھاپ کر بذریعہ اشتہار شائع بھی کر دیا۔حضرت اقدس نے ان کے اعتراضات کا جواب رسالہ ”فتح اسلام میں دیا ہے جو قابلِ دید ہے۔بہر حال الہی روک کے مقابلہ میں مولوی محمد اسمعیل صاحب اور دوسرے لوگوں کے استہزاء کی آپ نے ذرا پروانہ کی اور تقریر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔مولوی محمد اسمعیل صاحب نے جو اشتہار شائع کیا تھا۔اس میں چونکہ حضرت اقدس پر نجوم سے کام لینے کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان کے پاس آلات نجوم ہیں اور انہیں کے ذریعہ سے یہ آئندہ کی خبریں بتلاتے ہیں اور ان کا نام الہام رکھ لیتے ہیں۔اس لئے اس کے رد میں حضرت اقدس نے اپنے رسالہ ”فتح اسلام میں آیت مباہلہ پیش کر دی۔جسے مولوی صاحب موصوف نے جو ان دنوں ایک ے سیرت المہدی حصہ اول روایت نمبر ۹۸