حیات قدسی — Page 75
۷۵ بیعت سے پہلے کوئی عمل جو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کیا گیا ہو اس روایت کے رُو سے اللہ تعالیٰ بچے مذہب وملت کو قبول کرنے کی بھی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔جیسا کہ حدیث اســلــمـــت بما اسلفت انہی معنوں میں مذکور ہوئی۔طریق اصلاح ایک دن سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جس طرح ہم اللہ تعالیٰ کے رسول کی حیثیت سے لوگوں تک اس کا پیغام پہنچاتے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی کبھی ہمارا رسول بن کر خواب میں ہماری شکل کے ذریعہ لوگوں کو نیکی اور اصلاح کی تحریک فرما دیتا ہے۔چنانچہ اس ارشاد گرامی کے مطابق کئی دفعہ اللہ تعالیٰ نے خواب میں سیدنا حضرت اقدس مسیح علیہ السلام کے ذریعہ میری اصلاح و تزکیہ فرمایا ہے۔وہ کون ہے جو خدا تعالیٰ کے سوا تمہارے دل میں ہے ایک دفعہ میں اپنے علاقہ میں تبلیغ کے لئے گیا تو ایک گاؤں میں ایک نو جوان لڑکی مجھے کہنے لگی ہ کیا آپ کی شادی ہو چکی ہے۔میں نے کہا ابھی تو نہیں ہوئی۔کہنے لگی اگر کوئی میرے جیسی عورت آپ سے شادی کرنا چاہے تو کیا آپ پسند کریں گے۔میں نے کہا میں تو احمدی ہوں۔وہ کہنے لگی تو مجھے بھی احمدی ہی سمجھ لیجئے۔میں نے کہا احمدیت شادی اور نکاح سے تو منع نہیں کرتی لیکن شریعت کی مقرر کردہ شرائط کے خلاف اگر اس طرح کا اقدام کیا جائے تو ممنوع ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نکاح ولی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔اس پر وہ لڑکی زار و قطار روکر کہنے لگی کہ آپ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میرے رشتہ داروں کو شادی کے لئے رضامند کر دے۔اس کے بعد میں اس گاؤں سے واپس آ کر اپنے چچا زاد بھائی میاں غلام حیدر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ قادیان مقدس چلا آیا۔راستہ میں ہم ایک دو دن کے لئے لاہور میں بھی ٹھیرے اور میاں صاحب کی خواہش پر میاں وڈے کی درسگاہ جو لاہور سے ایک دو میل کے فاصلے پر بڑی مشہور جگہ تھی دیکھنے کے لئے گئے۔اس وقت یہاں کے سجادہ نشین سائیں محمد الدین تھے انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر کھدوا رکھی تھی۔جب ہم اس قبر پر آئے تو اس کے ارد گرد بڑے بڑے جلی خط کے قرآن مجید اور قصیدہ بردہ جو سید وارث شاہ صاحب پنجابی کے مشہور شاعر کا ترجمہ کیا ہوا تھا رکھا ہوا پایا۔اس قصیدہ کے جب