حیات قدسی

by Other Authors

Page 53 of 688

حیات قدسی — Page 53

۵۳ دیگر ایسا ہی موضع مذکور میں ایک دفعہ چوہدری اللہ داد خاں ولد چوہدری عالم خاں صاحب کا تین چار سال کا بچہ شدید بیمار ہو گیا اور اس کی حالت مایوس العلاج ہوگئی۔اس وقت چوہدری اللہ داد خاں نے مجھے بلا کر وہ بچہ دکھایا ( وہ بچہ بالکل مشت استخوان نظر آتا تھا ) اور دعا کی درخواست کی۔میں نے اس وقت دعا بھی کی اور ایک نسخہ بھی بتایا جو اسے استعمال کرایا گیا۔اس کے بعد میں نے چوہدری اللہ داد خاں سے کہا کہ جب میں سال کے بعد آؤں گا تو یہ لڑکا اتنا تندرست ہوگا کہ میں اسے پہچان کے بھی نہ سکوں گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہی وقوع میں آیا۔دیگر ایسا ہی موضع مذکور میں چوہدری محمد الدین جو نہایت ہی مخلص احمدی تھے انہوں نے مجھے اپنے کو لڑکے چوہدری محمد نواب کے متعلق کہا کہ اس کے پہلے بچے فوت ہو چکے ہیں اور اب کافی عرصہ سے اس کے گھر کوئی اولاد نہیں ہوئی۔اس لئے آپ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اسے اولاد دے۔میں نے اس کے متعلق بھی دعا کی اور خدا تعالیٰ سے خبر پا کر کہا کہ میں جب دوبارہ آؤں گا تو خدا کے فضل سے محمد نواب کے یہاں لڑکا کھیلتا ہوگا۔اس کے فضلوں کی بات ہے کہ جب میں دوسرے یا تیسرے سال موضع گولیکی آیا تو چوہدری اللہ داد خاں نے مجھے ایک بالکل تندرست لڑکا دکھایا اور کہا کہ آپ نے پہچانا ہے کہ یہ لڑکا کون ہے میں نے کہا معلوم نہیں کہنے لگے یہ وہی لڑکا تو ہے جس کے متعلق آپ نے دعا فرمائی تھی اور کہا تھا کہ میں جب دوبارہ گولیکی آؤں گا تو اسے پہچان بھی نہ سکوں گا۔اس کے بعد چوہدری محمد الدین آئے اور مجھے اپنے یہاں لے گئے جب میں وہاں پہنچا تو انہوں نے مجھے اپنا پوتا دکھایا جس کے متعلق میں انہیں ایک دو سال پہلے خوشخبری سنا چکا تھا۔الحمد للہ علی ذالک علاج بے روزگاری موضع مذکور کی ایک احمدی خاتون جو بعد میں ہجرت کر کے قادیان مقدس چلی گئی تھی۔اس نے