حیات قدسی — Page 523
۵۲۳ اسلامی عقائد اور تعلیمات کے متعلق بدظنی پیدا ہوگئی۔لیکن جب میں اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گیا اور ایک کالج میں داخل ہوا۔تو ایک دن بعض دوستوں نے کہا کہ ایک نئی ایجاد ہوئی ہے۔جس کے عجائبات میں سے ایک یہ عجوبہ ہے کہ کوئی شخص کسی کمرہ میں جہاں وہ مشین رکھی ہوئی ہو۔خواہ کسی قسم کی حرکات کرے یہ آلہ ان سب حرکات کو ریکارڈ کر لیتا ہے اور پھر ان کو مشاہدہ کرا دیتا ہے۔چنانچہ میں نے اس عجیب آلہ کو خود مشاہدہ کیا اور ایک کمرہ میں جہاں وہ آلہ رکھا ہوا تھا مختلف قسم کی حرکات کیں جو سب اس مشین میں ریکارڈ ہو گئیں اور بعد میں ہو بہو مجھے دکھا دی گئیں۔میں یہ نظارہ دیکھ کر حیرت زدہ ہو گیا اور مجھ پر سکتہ کا عالم طاری ہو گیا اور میں نے خیال کیا کہ جب انسان اس قسم کی محیر العقول مشین ایجاد کر سکتا ہے تو انسانوں کا خالق جس نے اسے ایسی ایجاد کی توفیق بخشی ہے۔اس کے سامنے انسان کی کونسی حرکت پوشیدہ رہ سکتی ہے۔اس ایجاد سے مجھے اسلام اور قرآن کریم کی پیش کردہ تعلیم کہ فرشتے انسان کے اعمال ریکارڈ کرنے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور سب اعمال کا قیامت کے دن موازنہ اور حساب ہوگا کے متعلق پورا پورا انشراح ہو گیا اور میں نے اپنی سابقہ بداعتقادیوں اور بدظنیوں پر بہت شرم محسوس کی اور قرآن کریم اور اسلامی تعلیمات پر نئے سرے سے ایمان لایا اور اب اسلامی تعلیمات کے متعلق احترام اور احتیاط کا پہلو مدنظر رکھتا ہوں اور اسلامی احکام پر خلوص سے کاربند ہوں۔پرخ یہ واقعہ سن کر میں نے کہا کہ یہ زمانہ جو سیدنا المسيح المحمدی کی بعثت کا دور ہے اس میں قدرت کے باریک در باریک اسرار ظاہر ہونے مقدر ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کی آیت يَوْمَ تُبلَی السّرَائِرُ فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍ میں اس امر کی پیشگوئی کی گئی ہے کہ ایک دور جدید علمی حقائق اور دقائق کا ایسا بھی آنے والا ہے جس میں خواص الاشیاء اور پوشیدہ در پوشیدہ صنعتیں ظاہر ہوں گی اور دنیا میں قانون طبیعی کے عجیب اسرار ظاہر ہوں گے اور ایسی ایجادات اور عجائب امور کا ظہور میں لانا انسانی طاقت اور قوت سے باہر ہے۔یہ خالق الاشیاء ہی کی ہستی ہے جو ان سب باتوں پر قدرت اور طاقت رکھتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر صاحب سے اور بھی بہت سی تبلیغی باتیں ہوئیں جن کا خدا تعالیٰ کے فضل۔