حیات قدسی

by Other Authors

Page 522 of 688

حیات قدسی — Page 522

۵۲۲ دوسری طرف حضرت سید نا بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو عرب کی سرزمین سے حضرت مسیح علیہ السلام کی حمایت اور بریت میں اپنی آواز بلند کرتے ہیں کہ وہ صادق اور مقدس مسیح ہرگز مصلوب ہو کر لعنتی موت نہیں مرا۔اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ مجھ سے یہ آخری الفاظ کچھ ایسے مؤثر انداز میں نکلے کہ روت صاحبہ آبدیدہ ہو گئیں۔اور کہنے لگیں کہ آج یہ پہلا دن ہے کہ میرے دل میں حضرت محمد صاحب کے تقدس اور پاکیزگی کے متعلق ایک گہرا اثر پیدا ہوا ہے اور میں آئندہ آنحضرت کے متعلق کوئی کلمہ تحقیر یا استخفاف کا استعمال نہ کروں گی۔اس کے بعد روت صاحبہ نے مناظرانہ رنگ میں کوئی اعتراض پیش نہ کیا۔اور نہ ہی اسلام پر کوئی نکتہ چینی کی۔ایک گھنٹہ تک یہ مجلس قائم رہی۔اور روت صاحبہ مختلف مسائل کے متعلق محبت اور عقیدت سے استفسار کرتی رہیں اور مجادلہ کا طریق قطعاً اختیار نہ کیا۔اس گفتگو کا حاضرین پر جن میں معزز غیر احمدی بھی تھے خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا اثر ہوا۔میرے قادیان آنے کے بعد بھی روت صاحبہ ایک عرصہ تک خط و کتابت کرتی رہیں۔ریکارڈنگ مشین جب ہم روت صاحبہ کے ساتھ گفتگو سے فارغ ہوئے تو ایک ڈاکٹر جو امریکہ کے سند یافتہ تھے۔کہنے لگے کہ میں بھی اسی بلڈنگ کے ایک حصہ میں رہتا ہوں۔میرا بھی حق ہے کہ آپ مجھے کچھ وقت دیں۔جب ہم ان کے کمرہ میں گئے تو دیکھا کہ قرآن کریم رحل پر رکھا ہوا ہے جو وہ با قاعدہ روزانہ فارغ وقت میں تلاوت کیا کرتے تھے اور ان کا طبقی کا روبار بھی کامیابی سے چلتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ جانے سے پہلے ایک دفعہ لکھنو کے ایک بہت بڑے عالم کے وعظ میں شریک ہوا۔جس میں انہوں نے حشر و نشر اور یوم الحساب کے متعلق اسلامی نظریہ پیش کیا اور بیان کیا کہ ہمارے اعمال نامے کراماً کاتبین لکھتے ہیں اور ان کے مطابق جزا ء سزادی جائے گی۔میری طبیعت آزاد قسم کی اور نکتہ چین واقع ہوئی تھی۔میرے دل میں سوال پیدا ہوا کہ ان فرشتوں کے پاس قلم دوات اور کاغذ کہاں ہیں اور ان کے ہاتھ کہاں ہیں اور اعمال کا موازنہ کرنے کے لئے ترازو کہاں سے آئیں گے۔اسی قسم کے فضول سوالات میرے ذہن میں پیدا ہوئے اور مجھے