حیات قدسی

by Other Authors

Page 465 of 688

حیات قدسی — Page 465

۴۶۵ ہے۔اور ان کو اپنے ازلی نوروں سے غسل طہارت کا ملہ عطا فرمایا ہے۔تیرا یہ عبد حقیر بھی تجھ سے درخواست کرتا ہے کہ تو اپنے ان منعم بندوں کی طرح مجھ پر بھی اپنا فضل فرما۔آمین (۴) اے ازلی ابدی اور بے نظیر و بے پایاں حسن و احسان والے محبوب خد ! جس نے اپنی عنایات بے انتہا اور شانِ کریمانہ سے اپنے عاشقان وجہ اللہ کی روح قلب اور حواس کو اپنے جذبات حسن سے متاثر فرمایا۔اور انہیں اپنی طرف بے انتہا مقناطیسی کششوں سے کھینچ کر اپنی طاقت بالا سے عشق کے طوفانی جوش سے پیدا شدہ نئے احساسات کے ذریعہ اپنے قرب و وصال کی رفعت پر پہنچایا ہے۔اور اپنے عشق کی لذیذ شراب کے پے در پے ساغروں سے انہیں ابدی وصال کی مستی سے اس طرح مد ہوش کیا ہے کہ ان کے منہ سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلتے ہیں کہ ے شــربـــت الــخــمــركــاســابـعـد كـاس فما نفد الشراب و ما رویت سواے میرے بے پایاں حسن و احسان والے خدا اپنے اس عبد حقیر کو بھی اپنی نوازش کریمانہ اور شان منعمانہ کے انعامات خاصہ سے نواز دے۔؎ وليـــــــس نــفـــاد لـلــذي عـنـد ربــنــا ولثه بـحـر فيـــوضـــه يتموّج أحبّ لوجه الله عشقا بشدّةٍ نارًا لِتُـحـــــرق غيــــره اذ تـــــأجـــج (۵) اے میرے وحید و فرید اور یکتا خدا اور واحد لاشریک مولی ! جس طرح تو نے محض اپنے کرم سے تمام منعمین کے عقائد اور اعمال اور اخلاق کو اپنی توحید کے رنگ سے رنگین فرمایا اور انہیں کامل عباد موحدین ہونے کی شان بخشی۔اپنے اس عبد حقیر کو بھی ان تمام موحد منعمین کی موحدانہ شان کی مظہریت کا اعلیٰ مقام اور مرتبہ نصیب فرما۔آمین