حیات قدسی — Page 466
۴۶۶ (1) اے میرے ازلی ابدی واحد لاشریک اور سبوح و قدوس خدا!! جس طرح تو نے اپنے تمام منعمین کے عقائد اعمال اور اخلاق کو ہر طرح کے شرک سے پاک کیا ہے۔اور ہر طرح کی نفسانیت اور ہوا ء نفسانیہ اور مخلوق کے خوف وطمع اور اسباب پر بھروسہ اور تو کل کے وسیع جال سے بچایا ہے۔اور تو ہمات باطلہ کے مھلا نہ اثرات سے محفوظ رکھا ہے۔اسی طرح اس عبد حقیر کی بھی خاص حفاظت فرما۔آمین (۷) اے میرے اللہ ، اے میرے احد اور صمد خدا ! جس کامل شان احدیت کے ساتھ تو نے اپنی کا الوہیت اور احدیت کی تنزیہی صفات کو جلوہ نما کیا۔اور اس کا اجمالی نقشہ تو نے سورہ اخلاص کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا اور تیری تمام تشبیہی صفات جن کا اجمالی ذکر تو نے سورۂ فاتحہ میں فرمایا۔ان دونوں قسم کی صفات سے تو نے جس طرح تمام منعمین کی روح ، قلب، دماغ اور حواس پر تجلی فرمائی۔اس عبد حقیر کی روح ، قلب، دماغ اور حواس پر بھی اسی طرح جلوہ نمائی فرما۔تا تیرے ازلی ابدی حسن بے پایاں سے میری روح ، اعضاء اور حواس متاثر ہوسکیں اور ابد تک تیرے قرب و وصال اور مظہریت کا ملہ کے افاضہ سے مستیفض ہوسکیں۔(V) اے میرے خدا! اے تمام نبیوں اور رسولوں کے ذریعہ گناہ سوز ایمان ، گناہ سوز یقین اور گناہ سوز تقویٰ عطا کرنے والے اور تمام قسم کی حسنات کے لئے اعلیٰ نمونہ ظاہر کرنے والے خدا! اس عبد حقیر کو بھی گناہ سوز ایمان، گناہ سوز یقین اور گناہ سوز تقویٰ اور اعلیٰ ایمان ، عرفان اور اپنی رضوان عطا کرتا کہ یہ عبد حقیر اپنی زندگی تیرے پاک نبیوں اور رسولوں کے پاک نمونہ کے مطابق گزار سکے۔اور ہر طرح کی شیطنیت اور رحمیت کے بداثرات سے جو اس وقت انبیاء و مرسلین کی تبلیغ و ہدایت کے رستہ میں رخنہ انداز ہیں، محفوظ رہ سکے۔آمین