حیات قدسی — Page 445
۴۴۵ ایک عجیب منظر ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ زمین سے آسمان کی بلندیوں تک ایک نہایت خوبصورت اور مزین سڑک ہے (ایسی سڑک جس کا ذکر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب نزول الصبیح “ میں حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب کی وفات کے ضمن میں فرمایا ہے ) جس پر مجھے فرشتے اوپر کی طرف لے جارہے ہیں۔جب ہم پانچویں آسمان پر پہنچے تو فرشتوں نے کہا کہ اس کا مقام اس بلندی سے تعلق رکھتا ہے۔یہ سن کر میں نے ان فرشتوں سے عرض کیا کہ ” میرا خداوند قدوس کہاں تشریف فرما ہے۔میں تو اپنے مولیٰ کریم کے پاس جانا چاہتا ہوں۔اس پر انہوں نے بارگاہ اقدس کے ایماء پر مجھے ایک خاص مقام پر اتار دیا۔اور میری دنیوی حالت کے لباس کو اتار کر مجھے ایک اور لباس پہنایا۔جس سے میری زندگی میں ایک خاص انقلاب واقع ہوا۔اور اے مجھے دنیوی حالت سے اخروی حالت میں تبدیل کر دیا گیا۔اس کے بعد میں نیند سے بیدار ہو گیا۔فالحمد الله الحمد لله الذي وفق عبده الضعيف لا تمام الجلد الرابع من المقالات القدسيه في حضرت الافاضات الاحمديه پروردگارے فصلش ختم شد این جلد چارم فدا باشد دلم جانم شارے توفیقش عیاں اردلم توفیق دلم از منتش پُر شکر و ནོ شد کار و بارم