حیات قدسی

by Other Authors

Page 444 of 688

حیات قدسی — Page 444

۴۴۴ تو جا کر دیکھ لے کہ اللہ تعالیٰ تجھے کیسے واپس لاتا ہے“ خیر ! وہ پندرہ بیس کوس کے قریب او پر سرد پہاڑ پر چلی گئی۔وہاں پہنچنے کے دوسرے دن اس کو سانپ نے ڈس لیا۔وہ درد سے چیختی اور بار بار کہتی کہ مجھے واپس پہنچا دو۔مولوی جی کی بددعا کی وجہ سے مجھے سانپ نے کاٹا ہے۔چنانچہ وہ اپنے ایک رشتہ دار کی معیت میں گھوڑی پر تیسرے دن واپس آگئی اور عاجزی کے ساتھ تو بہ کرنے لگی۔میں نے کہا کہ ہم مرکز کی ہدایت کے ماتحت یہاں آئے اور ایدہ اللہتعالی ہے۔کی ہیں اور حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل کرنی ہے۔سانپ کی شکل میں تیرے نفس کی سرکشی نے تجھے ڈسا ہے۔اس کے بعد میں نے حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مندرجہ ذیل نسخہ جو سانپ کے زہر میں مجر ب ہے اس کو استعمال کرایا۔نسخہ برائے زہر سانپ ریٹھہ کے چھلکے کا سفوف تین چار دفعہ گرم پانی سے استعمال کرنے سے قے واسہال سے زہر کا اثر دور ہو جاتا ہے۔جب زہر دور ہوتا ہے تو ریٹھہ کے چھلکے کی کڑواہٹ معلوم ہونے لگتی ہے۔جب تک زہر خارج نہیں ہوتا اس کی تلخی میٹھی معلوم ہوتی رہتی ہے۔یہ نسخہ میں نے اس کو استعمال کرایا۔ایک اور نسخہ سانپ کے زہر کے ازالہ کے لئے مندرجہ ذیل نسخہ بھی بارہا کا مجرب ہے۔ریسی یعنی جد وارقسم عمدہ۔سفید تنگی۔ریوند عصارہ۔پنج نرگس۔چاروں ادویہ ہموزن لے کر سفوف بنالیں۔بقدر تین چار ماشہ سرد پانی سے استعمال کرائیں۔ایک خوراک سے بفضلہ تعالی آرام ہو جاتا ہے ورنہ دوسری یا تیسری خوراک کافی ہوتی ہے۔پہلا نسخہ استعمال کرانے سے اللہ تعالیٰ نے اس لڑکی کو آرام دیا۔اور وہ بخوشی بچی مرگ میں رہ کر ہمارے وہاں قیام کے دوران میں چوہدری صاحب کی زیر ہدایت خدمت میں مصروف رہی۔فجزاهم الله احسن الجزاء