حیات قدسی

by Other Authors

Page 419 of 688

حیات قدسی — Page 419

۴۱۹ حکایت سنائی کہ ایک بزرگ کے پاس جب کوئی شخص تعلق ارادت کی غرض سے بیعت کرنے کے لئے آتا تو آپ اس سے یہ دریافت فرماتے کہ کیا آپ کبھی کسی پر عاشق ہوئے ہیں۔اگر وہ یہ کہتا کہ ہاں میں عاشق ہوا ہوں تو فرماتے مجھے اپنے عشق کے حالات سناؤ۔تب جو شخص اپنے حالات کے ضمن میں واقعات عاشقانہ کی داستان میں تکالیف اور لوگوں کی ملامتوں اور اپنی استقامت اور استقلال کا ذکر سنا تا تو اس کی بیعت لے لیتے اور جو شخص یہ کہتا کہ میں عاشق نہیں ہوا یا یہ کہتا کہ عاشق تو ہوا تھا لیکن مجھے جب لوگوں نے گالیاں دیں اور ملامتیں کیں اور مارا تو میں نے عشق بازی سے توبہ کر لی۔تو ایسے شخص کی و بیعت نہ لیتے اور فرماتے ہمیں ایسے ارادت مند چاہئیں جو عاشق ہو کر ملامت خلق اور تکالیف کے وقت استقامت اور استقلال دکھاتے ہوئے عشق و وفا کی منزل میں آگے ہی آگے قدم بڑھانے والے ہوں۔اور اگر اس راہ میں عزت، مال، وقت اور وجاہت بلکہ جان بھی قربان کرنے کی نوبت پیش آئے تو ذوق و مسرت سے بغیر کسی ترڈ اور تامل کے قربان کر دیں۔اور اس وفا و محبت آزما تختہ دار منصور پر چڑھ جائیں۔لیکن پایہ ثبات اور قدم استقلال میں کسی قسم کی لغزش وقوع میں نہ آئے۔اس میں شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کے نبیوں اور رسولوں کی بیعت ایسے ہی مجاہدات سے تعلق رکھتی ہے۔اور خدا تعالیٰ بھی آیت إِنَّ الله اشْتَرى مِنَ الْمَؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ 76 کے رو سے مومنوں سے جو والذين آمنوا اشد حبا لله کی شان محبت رکھتے ہیں۔سودا کرتا ہے۔اور اپنی محبت کے متوالوں سے ان کی جان و مال خرید کر جنت دیتا ہے۔وہ جنت کیا ہے وہی جس کی نسبت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔؎ الهی فدتك النفس انک جنّتی 77 یعنی اے خدا میرے مطلوب میرے محبوب میرے مقصود اور میرے معبود میری جان تجھ پر فدا ہو تو ہی میری جنت ہے۔گویا بتایا ہے کہ اصل جنت خدا تعالیٰ کی محبوب ترین ہستی ہے اور وہی ابدی جنت ہے کیونکہ جنت بھی بمع اپنی ہر ایک نعمت کے اسی سے ظاہر ہوتی ہے۔اور اس کا ظہور ہے۔اور جان اور مال کی محبت کا ہر جذبہ اور ہر کشش در اصل اسی کے لئے ہے۔اور اس کی محبت کے لئے ایک پیمانہ ہے۔جس سے مومن اشد حبا اللہ کی شانِ محبت کا ہر آن اور میزان سے اندازہ لگا تا رہتا ہے کہ کس محبوب کا پلڑا بھاری ہے۔آیا جان اور مال کی محبت کا یا اللہ تعالیٰ کی محبت کا۔اگر جان و مال کی