حیات قدسی

by Other Authors

Page 383 of 688

حیات قدسی — Page 383

۳۸۳ ۲ ماشہ۔دانہ الا ئچی کلاں ۲ ماشہ سب کو باریک پیس کر بقدر دو ماشہ ہمراہ پانی صبح اور عصر کے وقت استعمال کریں۔یہ نسخہ حضرت خلیفۃ المسیح اول کے معمولات میں بھی تھا۔(1) مندرجہ ذیل نسخہ مجھے بھیرہ کے قیام کے دوران میں حکیم عبدالمجید صاحب سے ملا۔ایک دفعہ وہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کے لئے قادیان حاضر ہوئے۔اور حضور سے برص کا نسخہ دریافت کیا۔جس پر حضور نے مندرجہ ذیل نسخہ عطا فرمایا :۔نسخہ برائے برص گیر و ۸ تولہ۔بابچی ۸ تولہ۔چواں ہلدی ۸ تولہ ہر سہ کو الگ الگ پیس کر پھر اکٹھا پیس لیں اور و جامہ پیز کر لیں۔اس سفوف کی ۱۴ پڑیاں بنالیں۔اور ایک پڑیہ ہر روز کانجی کے پانی کے ساتھ جو ڈیڑھ چھٹانک تک ہو استعمال کریں۔کچھ سفوف اس میں سے بچا کر رکھ لیں۔اور پانی کے ساتھ ضماد کی طرح برص کے داغوں پر لگائیں پڑیوں کے ختم ہونے تک انشاء اللہ دوائی کا اثر مشاہدہ میں آ جائے گا ہوا۔مندرجہ ذیل نسخہ بیان فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھے کھارا کے ایک صحابی سے حاصل (۷) نسخه اکسیری برائے اوجاع المفاصل و اوجاع ریحی ابدان و سخت مقوی اعصاب و مسی و عجیب الاثر برائے دفع نا مردی۔سٹکنیا دور تی۔مُشک ابیض دورتی۔مصطگی ایک تولہ۔تال مکھانا ایک تولہ سب کو پیس کر شہد سے حبوب بقدر دانہ ماش بنالیں۔ایک گولی بعد غذا دو پہر اور ایک بعد غذا شام استعمال کریں۔اکسیر ہے۔(۸) نسخه الهامی بیان فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام برائے اختناق الرحم۔ہسٹیریا ( و کا بوس ومرگی ) اجوائن دیسی ایک تولہ۔ہیرا ہینگ ایک تولہ۔دونوں کو عرق گلاب میں پیس کر حبوب نخودی یا