حیات قدسی — Page 382
۳۸۲ اس علاج بالا مثال میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعا و توجہ سے خاص طور پر برکت رکھ دی۔اور اس کے بعد میاں فضل الہی کی اہلیہ صاحبہ کے گھر کئی تندرست بچے تولد ہوۓ۔فالحمد للہ علی ذالک بعض نسخہ جات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ۱۹۴۱ء میں خاکسار بغرض تبلیغ سرینگر کشمیر گیا۔ایک دن خلیفہ نور الدین صاحب جموٹی نے حضرت اقدس علیہ السلام سے حاصل کردہ بعض نسخہ جات بیان فرمائے۔جو میں نے نوٹ کر لئے ہے قارئین کرام کے استفادہ کے لئے وہ درج ذیل ہیں :۔(۱) نسخہ برائے مرض دق طباشیرے ماشہ۔قمغ عربی سے ماشہ۔نشاستہ ے ماشہ۔گل سرخ ۲۱ ماشہ۔ربّ السوس ۲۱ ماشہ۔مغز تخم کدو ۱۴ ماشہ۔مغز تخم خیار میں ۱۴ ماشہ۔زعفران ۲ ماشہ۔سب کو باریک پیس کر رکھ لیں۔خوراک ۲ ماشہ مع کا فور ایک رتی۔(۲) ایضاً برائے تپ دق کشتہ ابرک سیاہ ایک رتی۔ست گلو۲ ماشہ۔متواتر استعمال کریں (۳) ایضاً برائے تپ دق مغز بادام رات کو دودھ میں بھگو رکھیں۔صبح صاف کر کے بر یک پیس لیں۔اور روغن گائے میں بھون لیں۔پھر کوزہ مصری برابر ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔(۴) ایضاً برائے تپ دق کد و کوگل حکمت کر کے رات تنور میں رکھیں۔صبح اس کا پانی نکال لیں اور رات کو لے تولہ پانی میں خوب کلاں بھگو رکھیں۔اور صبح کو کھا لیا کریں۔(۵) نسخہ برائے مراق وامراض معدہ (سفوف افسنتین ) افسنتین ۳ ماشہ - گل سرخ ۶ ماشہ۔گل گاؤ زبان ۶ ماشہ۔عود ۴ ماشہ - مصطگی ۴ ماشہ۔طباشیر