حیات قدسی — Page 384
۳۸۴ کنار صحرائی بنا لیں۔ایک حب صبح اور ایک حب عصر کے وقت عرق گلاب کے ساتھ استعمال کریں۔عجیب الاثر ہے۔(۹) مندرجہ ذیل نسخہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مجربات میں سے تھا۔بال پیدا کرنے کا نسخہ روغن چنبیلی ۵ تولہ۔ہڑتال طبقی اماشہ۔روغن کو بوتل میں ڈال کر اوپر ہڑتال طبقی پیس کر ڈال لیں۔اور سات روز تک دھوپ میں رکھیں بعدۂ روغن کو تار لیں اور تلے جو رسوب ہو اس کو پھینک دیں۔جہاں بال اگانے ہوں یہ روغن ملیں۔(۱۰) نسخه مولد خون از حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کشتہ فولاد کی سیاہ ٹکیاں انگریزی دوکانوں سے ملتی ہیں۔حسب ضرورت دو سے چار تک دو تین گھونٹ پانی میں گھول لیں اور رکھ دیں۔خود کھانا کھانا شروع کر دیں۔کھانا کھانے کے بعد اوپر سے فولا د حل شدہ پانی پی لیں۔چند روز میں کثرت سے خون پیدا ہو کر چہرہ کا رنگ سرخ ہو جائے گا۔(۱۱) نسخه دافع نزلہ وزکام فرمودہ حضرت اقدس علیہ السلام۔لعاب بھیدانہ گرمیوں میں بقدر ایک تولہ مصری سے میٹھا کر کے پلائیں اور سردیوں میں اسے قدرے گرم کر کے پلائیں۔مجرب ہے۔(۱۲) طریق استعمال زنجبیل ( سونٹھ ) ) مولد حرارت غریزی وقوت بدن فرمودہ حضرت اقدس علیہ السلام ایک پاؤ آٹا سوجی کا گھی میں سرخ کریں۔اس کے فوراًبعد آرد زنجبیل ( سونٹھ ) چھ ماشہ ڈال کر اتار لیں اور چمچہ سے اچھی طرح ملا لیں۔پھر اس میں دودھ اور انڈے جو ملے ہوئے ہوں ڈال دیں۔مناسب مقدار میں میٹھا بھی دودھ میں ملایا ہوا ہو۔پاؤ سوجی کے لئے آدھ سیر دودھ اور چار زردی بیضہ مرغ۔اگر صفراوی یا گرم مزاج ہو تو زردی کے ساتھ سفیدی بھی شامل کر لیں۔خوراک ایک تولہ صبح۔ایک تولہ عصر کے بعد۔حسب ضرورت آہستہ آہستہ خوراک بڑھاتے جائیں۔