حیات قدسی

by Other Authors

Page 354 of 688

حیات قدسی — Page 354

۳۵۴ کر پھینکے ہوئے ہیں۔میں چلتے چلتے ایک جگہ پہنچا جہاں مجھے ایک قصاب نظر آیا۔اس وقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں فوجی لباس میں ہوں۔اور ایک بڑی مہم پر جا رہا ہوں۔جب میں قصاب کے قریب پہنچا تو مجھے القاء ہوا کہ یہ قصاب دراصل ملک الموت ہے۔اس کے ہاتھ میں ایک ساطورہ ہے۔وہ اس ہتھیار سے ہر اس شخص کے ہاتھ پاؤں اور دوسرے اعضاء کاٹ کاٹ کر پھینکتا جاتا ہے۔جواس کے پاس آتا ہے۔جب میں اس کے پاس پہنچا تو میں نے نہایت عاجزی سے کہا کہ : ” میں آپ کی منت کرتا ہوں کہ آپ مجھے آگے گزرنے سے نہ روکیں“۔میرے یہ الفاظ سن کرموت کے فرشتہ نے اشارہ کیا کہ آپ گذر سکتے ہیں۔میں نے آگے بڑھنے کے لئے قدم اٹھایا تو میری آنکھ کھل گئی۔مجھے اس رؤیا کی یہ تفہیم ہوئی کہ میں اس بیماری سے شفایاب ہو جاؤں گا۔چنانچہ میں نے اس خواب اور اس کی تعبیر سے احباب کو اطلاع کر دی۔خواب کی تعبیر سفر مالابار سے پہلے میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ ایک جنگل میں جس میں سرکنڈے ہی سرکنڈے نظر آتے ہیں ، میں ایک بول کے درخت کے تنے پر بیٹھا ہوں۔اسی حالت میں درخت کے جنوب کی طرف سے مجھے ایک شیر نظر آیا۔جو مجھے کہتا ہے کہ اے مہدی میں تجھ پر حملہ کروں“۔میرے نزدیک اس رؤیا والے شیر سے مراد میری وہ بیماری تھی جو پیشاب کی نالی پر بصورت دنیل ظاہر ہوئی اور ساتھ بخار بھی چڑھنے لگا۔یہی مہلک بیماری شیر کی شکل میں مجھے دکھائی گئی اور اس رویا میں جنگل اور صحرا سے مراد میری غریب الوطنی کی حالت تھی۔اور شیر کا مجھے مہدی کہنا اس طرف اشارہ کرتا تھا کہ میں اپنے ہادی حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت کے ماتحت تبلیغی سفر پر ہوں گا۔میرا جواب۔کہ اچھا تیری مرضی‘ رضاء بالقضاء کے معنوں میں تھا۔ایک علمی سوال کنانور میں بہت سے علماء اپنے شاگردوں کے ساتھ ملاقات کو آئے اور میرے گرد حلقہ بنا کر بیٹھ گئے۔ان میں سے ایک بڑے عالم نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا:۔