حیات قدسی

by Other Authors

Page 316 of 688

حیات قدسی — Page 316

دینی فائدہ بھی ہو جائے گا اور میں وہاں جا کر تبلیغ بھی کرسکوں گا۔خواجہ صاحب ان دنوں مجھ پر حسن ظنی رکھتے تھے اور دعا کے لئے کہا کرتے تھے۔چنانچہ اس موقع پر بھی کہنے لگے کہ اگر مجھے یہ روپیہ اور کام مل جائے۔اور میں لنڈن چلا جاؤں۔تو وہاں تبلیغ بھی کرسکوں گا۔لہذا پوری توجہ سے دعا فرمائیں۔میں نے دعا کا وعدہ کیا۔اور وہ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے باہر چلے گئے۔ایک عجیب کشفی نظارہ میں نے ان کے جانے کے بعد خاص توجہ سے بارگاہ الہی میں دعا شروع کر دی۔دعا کرتے کرتے مجھ پر کشفی حالت طاری ہو گئی۔اور میں نے دیکھا کہ خواجہ صاحب کے والد خواجہ عزیز الدین صاحب ایک پاٹ پر بیٹھ کر قضائے حاجت کرنے لگے ہیں۔اور بجائے براز کے ان کے اندر سے سونے کے دو انڈے نکلے ہیں۔ایک انڈا تو بہت بڑا ہے اور دوسرا چھوٹا۔اور ساتھ ہی خواجہ کمال الدین صاحب کے لڑکے بشیر احمد کو بھی دیکھا۔مجھے اس کشف کی یہ تفہیم ہوئی کہ یہ کشف اس دعا کے جواب میں دکھایا گیا ہے۔اور اس میں دعا کی قبولیت کا اظہار ہے۔خواجہ عزیز الدین صاحب سے مراد سید رضوی صاحب ہیں اور سونے کے دو بیضوں سے مراد دو رقمیں ہیں۔جن میں سے ایک بڑی اور دوسری چھوٹی ملے گی اور خواجہ صاحب کے لڑکے بشیر احمد صاحب کو دیکھنے سے یہ مراد ہے کہ خواجہ صاحب کے لئے یہ بشارت ہے۔اور اس کا تعلق ان کے گھر سے بھی ہے۔میں ابھی حسرت کے ساتھ اس کشف کے متعلق غور کر رہا تھا کہ خواجہ صاحب مع اپنے رفقاء کے واپس آئے اور میرے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا۔میں نے دروازہ کھولا۔تو اندر داخل ہوتے ہی کہنے لگے کہ کیا آپ نے دعا کی ہے۔اور کوئی بشارت آپ کو ملی ہے۔میں نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو دور میں ملیں گی۔جن میں سے ایک رقم بڑی ہوگی اور دوسری چھوٹی۔جب میں نے دور قیموں کا ذکر کیا۔تو خواجہ صاحب حیرت سے پوچھنے لگے۔دور تمیں کیسی ؟ رضوی صاحب نے تو ایک رقم کا وعدہ کیا تھا۔لیکن اس کو بھی فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔آپ نے جو دور تھیں بتائی ہیں اس کی مجھے سمجھ نہیں آئی۔عجیب اتفاق ہے کہ ابھی یہ گفتگو ہو رہی تھی کہ ایک آدمی سید رضوی صاحب کی طرف سے