حیات قدسی

by Other Authors

Page 317 of 688

حیات قدسی — Page 317

۳۱۷ خواجہ صاحب کو بلانے آگیا۔چنانچہ خواجہ صاحب اس آدمی کے ساتھ چلے گئے۔رضوی صاحب نے اس وقت خواجہ صاحب کے سامنے دورقمیں پیش کیں۔ایک تو آٹھ ہزار روپیہ کی رقم انگلستان کے سفر وغیرہ کے لئے اور دوسری مبلغ دو ہزار کی رقم دی اور کہا کہ مجھے یہ خیال آیا کہ آپ تو لمبے عرصہ کے لئے ولایت جا رہے ہیں۔آپ کے اہل وعیال کے اخراجات کے لئے بھی کوئی رقم ہونی چاہیئے۔لہذا یہ دو ہزار روپیہ اس غرض کے لئے دیا ہے۔خواجہ صاحب خلاف توقع ان دور قموں کے ملنے پر بہت ہی خوش ہوئے۔اور بازار سے ایک قیمتی کمبل میرے لئے خرید لائے۔اور دیر تک خواجہ صاحب اور ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب اس کشف | کے عجیب رنگ میں پورا ہونے کا ذکر کرتے رہے۔اور میرے پاؤں عقیدت کے اظہار کے لئے دباتے رہے۔میں نے عرض کیا کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت اور افاضہ سے ہمارے ایمانوں کو بڑھانے کے لئے دکھایا ہے۔ورنہ میں تو ایک حقیر اور عاجز شخص ہوں۔جس میں کوئی بھی خوبی اور قابلیت نہیں۔ذالک فضل الله يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَآءُ۔کرشن جی کے متعلق نظارہ ایک دن نواب سید رضوی صاحب مجھے موٹر میں ساحل سمندر پر سیر کے لئے لے گئے۔اور و واپسی پر کہنے لگے کہ آج سینما میں کرشن جی مہاراج کے حالات زندگی کے متعلق فلم دکھائی جائے گی۔آپ کو عام واقفیت کے لئے ضرور فلم دیکھنی چاہیئے۔میں نے اس وقت تک کبھی سینما نہ دیکھا تھا۔ان کے اصرار کرنے پر رضامند ہو گیا۔جب فلم میں یہ نظارہ سامنے آیا کہ حضرت کرشن جی کے والدین ایک ٹوکرے میں اس معصوم بچہ کو اٹھا کرقتل کے ڈر سے بھاگے جاتے ہیں۔اور اسی خوف کی حالت میں ندی کو عبور کرتے ہیں تو انبیاء کے مصائب اور مشکلات اور اللہ تعالیٰ کی عجیب و غریب نصرت اور تائید کا تصور کر کے مجھ پر رقت طاری ہو گئی۔اور میں فلم کے ختم ہونے تک اشکبار رہا۔اس وقت بار بار میری زبان پر یہی الفاظ تھے۔66 کہ :۔اے خدا اپنے نبیوں اور رسولوں کی معجزانہ نصرت اور حفاظت کرنے والے خدا! تیری شان کتنی بلند اور تیری ہستی کتنی اعلیٰ ہے۔اللهم صل على جميع الانبياء والمرسلين لا سيما علیٰ سیدهم محمد و احمد و آلهم الطيبين الطاهرين -