حیات قدسی

by Other Authors

Page 200 of 688

حیات قدسی — Page 200

حاضر ہوتا ہے اور سامنے آکر بالکل قریب کھڑا ہو جاتا ہے۔تب اللہ تعالیٰ نہایت ہی رافت اور رحمت سے اور نرمی سے بھری ہوئی آواز سے فرماتا ہے۔تا ہم تیری نجات کس طرح کریں؟ اس پر وہ بندہ 66 نہایت خوفزدہ ہو کر عاجزی اور انکساری سے بھری ہوئی آواز میں عرض کرتا ہے کہ حضور کی شفاعت کے بغیر میرے پاس نجات کا کوئی ذریعہ نہیں۔“ میں اس وقت شفاعت کا یہ مطلب سمجھتا ہوں کہ چونکہ لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں خدا اور اس کے کے رسول پر ایمان لانے والا ہوں۔پس میری یہ نسبت اور میرے متعلق یہ شہرت ہی میری نجات کا ذریعہ بنائی جائے۔اللہ تعالیٰ اس بندہ کی عرضداشت کو سن کر نہایت ہی رحم و کرم اور رافت سے بھری ہوئی آواز میں فرماتے ہیں بہت اچھا ہم تیری نجات شفاعت کے ذریعہ ہی کر دیتے ہیں“۔گواس نظارہ میں مجھے ایک شخص کا واقعہ بھی دکھایا گیا۔لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جن افراد کے متعلق شفاعت کا قبول کرنے کا اذن دیا جاتا ہے وہ افراد ایک ایک کر کے حضرت رب العالمین کے حضور پیش ہوتے ہیں اور حسب الفاظ آيت كُلُّهُمُ اتِيْهِ يَوْمَ الْقِيمَةِ فَرْدًا و فرداً فرداً حاضر ہوتے ہیں۔اس نظارہ کے ساتھ ہی سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول اللہ تعالیٰ کے دربار ہی میں میرے قریب ہو کر میرے مضمون کی طرف اشارہ کر کے فرماتے ہیں کہ اس مضمون میں صحیح بخاری کی مندرجہ حدیثیں بہت ہی صحیح ہیں یا یہ کہ صحیح بخاری سب کتب حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔حضور کے فرمودہ الفاظ اب میرے حافظہ میں پورے طور پر محفوظ نہیں کہ آیا حضور نے پہلا فقرہ فرمایا یا دوسرا۔بہر حال اس وقت سے صحیح بخاری کی قدر و منزلت میرے دل میں بہت بڑھ گئی۔میرا یہ قیمتی مضمون افسوس ہے کہ فسادات ۱۹۴۷ء میں دوسرے نوادر کے ساتھ ضائع ہو گیا۔(۲) شیخ محمود احمد صاحب عرفانی کے متعلق رویا ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ قادیان مقدس میں مسجد مبارک کے چوک کے اندر لوگوں کا ایک اجتماع ہے جس کے وسط میں اللہ تعالیٰ ، حضرت سیدنا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت