حیات قدسی

by Other Authors

Page 93 of 688

حیات قدسی — Page 93

۹۳ وہی جواب دیا۔آخر جب میں نے یہ محسوس کیا کہ یہ عورت اپنے بدارادہ سے باز نہیں آئے گی تو میں نے وضو کر کے پاس ہی مصلاً پڑا تھا اس پر نماز پڑھنی شروع کر دی اور نماز کے رکوع و سجود کو اتنا لمبا کیا کہ مجھے اسی حالت میں صبح ہوگئی۔اس کے بعد میں نے صبح کی نماز ادا کی تو اس وقت مجھے اتنی نیند آئی کہ میں جائے نماز پر ہی سو گیا اور سوتے ہی خواب میں دیکھا کہ میرا منہ چودہویں رات کے چاند کی طرح روشن ہے اور ایک فرشتہ نے مجھے بتایا کہ یہ تمام فضل تیرے اس مجاہدہ نفس اور خشیت اللہ کی وجہ سے ہوا ہے اور اس وجہ سے کہ آج رات تو نے تقوی شعاری سے گزاری ہے۔لک الأولى وعلیک الثانی ایسا ہی حضور اقدس علیہ السلام کے عہد مبارک میں جب میں ابھی نیا نیا احمدی ہوا تھا میرا گذر ایک شہر میں سے ہوا تو اچانک میری نظر ایک اونچے مکان پر پڑی جہاں ایک خوبصورت عورت بال بکھیرے ہوئے کھڑی تھی۔میرے دل میں اس کو دوبارہ دیکھنے کی ہوس پیدا ہوئی تو رات کو جب میں سویا تو میں نے خواب میں دو فرشتے اپنے پاس کھڑے ہوئے دیکھے جن میں سے ایک فرشتہ دوسرے فرشتہ کو مخاطب کرتے ہوئے میری نسبت یہ کہتا ہے کہ ه شخص دیانت وامانت میں تو بہت ہی اچھا ہے بشرطیکہ اس کی نظر لک الاولی سے تجاوز کر کے علیک الثانی تک نہ پہنچے۔اس کشفی تادیب و تنبیہہ سے مجھے محض افاضہ احمدیت کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے ایک مفید سبق مل گیا۔الحمد للہ علی ذالک درس طہارت ایک دفعہ میں نے پیشاب کیا اور اسی جگہ ذرا رخ بدل کر استنجاء بھی کر لیا تو مجھے اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ فرمایا کہ " ” جو شخص اس طرح پیشاب کر کے پھر وہاں ہی استنجاء کر لے اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔میں نے جب اس واقعہ اور الہام الہی کا ذکر حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ سے کیا تو آپ بہت خوش ہوئے۔الحمد للہ علی ذالک