حیات قدسی

by Other Authors

Page 92 of 688

حیات قدسی — Page 92

۹۲ اصل مجرم تھے ان کا پتہ چل گیا۔الحمد للہ علی ذالک والرجُزَ فَاهْجُرُه ہمارے خاندان کے اکثر افراد کو حقہ نوشی کی عادت تھی۔جب میں دس بارہ سال کا ہوا تو مجھے بھی نفرت کے باوجود ان اقارب کی صحبت سے اس بری عادت کا شکار ہونا پڑا۔ایک مرتبہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کرامات الصادقین کے مطالعہ میں مشغول تھا کہ مجھے حقہ پینے کی اشتہا محسوس ہوئی مگر پھر اس خیال سے کہ حضور اقدس کے کلام اطہر کے مطالعہ کے مقابلہ میں حقہ کی طرف توجہ کرنا فعل قبیح ہے میں حقہ پینے سے رک گیا۔اس کے بعد میں نے خواب میں حضرت اقدس علیہ السلام کو دیکھا کہ حضور سے ایک شخص حقہ نوشی کے متعلق فتویٰ دریافت کر رہا ہے اس وقت الہامی کے طور پر حضور علیہ السلام کے منشاء مبارک کے اظہار کے لئے میری زبان سے یہ فقرہ نکلا۔وَالوُجُزَ فَاهْجُرُه کہ حقہ نوشی رجز ہے اسے ترک کر دو۔چنانچہ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے مجھے اس بری عادت سے نجات بخش دی۔الحمد للہ علی ذالک درس تقوی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت را شدہ سے مشرف ہونے کے بعد کچھ عرصہ ہی گذرا تھا۔کہ ایک دوست کسی کام کے لئے مجھے اپنے گاؤں لے گیا اور جب شام ہوئی تو اس نے اصرار کیا کہ آج رات آپ ہمارے یہاں ہی ٹھیر ہیں۔چنانچہ اس کی خواہش پر رات میں وہیں رہ پڑا۔اتفاق کی بات ہے کہ اس دوست کو کسی ضروری کام کے لئے رات اپنے گھر سے باہر جانا پڑا۔مگر جاتے ہوئے اس نے گھر میں میری مہمانداری کے متعلق مناسب تلقین کر دی۔جب وہ گھر سے باہر چلا گیا تو اس کی بیوی نے جو خوبصورت اور نوجوان عورت تھی مجھے آواز دی کہ میں آپ کے جسم کو دبانے کے لئے اندر آنا چاہتی ہوں کا کیا اجازت ہے۔میں نے کہا غیر محرم مرد کو ہاتھ لگا نا سخت گناہ ہے اس لئے آپ اپنے کمرہ میں ہی رہیں اور میرے پاس آنے کی جرات نہ کریں۔اس پر اس عورت نے پھر اپنی غلطی پر اصرار کیا اور میں نے پھر