حیاتِ نور

by Other Authors

Page 649 of 831

حیاتِ نور — Page 649

ور ۶۴۴ پاس بھی کوئی سند نہیں تھی۔لیکن ہم سب عزت کی روٹی کھاتے رہے ہیں۔اس لئے میرے بچوں کو سندوں کی ضرورت نہیں ہے۔البتہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اگر ان میں سے کوئی نیک ہو جائے تو میرے لئے بعد میں دعا کر سکے ہے دعا کے نتیجہ میں شریر لڑ کے خود بخود بورڈنگ سے نکل گئے جناب چوہدری صاحب موصوف بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ کچھ شریریز کے بورڈنگ میں داخل ہو گئے وہ اپنی شرارتوں سے لوگوں کو تنگ کرتے تھے۔میں نے حضور سے ذکر کیا۔حضور نے درس میں فرمایا کہ بعض لڑکے شریر ہو گئے ہیں۔وہ اپنی شرارتیں چھوڑ دیں۔ورنہ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان سے ہمارا چھٹکارا کبرا دے۔حضور کی دعا کے بعد دو ہفتہ کے اندر وہ تمام لڑکے جو بارہ کے قریب تھے خود بخود بورڈنگ سے نکل گئے۔۷۵ جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا دورہ فن لینڈ وروس پیچھے ذکر ہو چکا ہے کہ جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے کے لئے ولایت تشریف لے گئے تھے۔موسمی تعطیلات میں آپ نے ہمراہی شیخ محمد اکبر صاحب سویڈن، فن لینڈ اور روس کا دورہ کیا۔روس کے دارالسلطنت سینٹ پیٹرز برگ میں آپ تین دن ٹھہرے۔وہاں ایک خوبصورت مسجد بھی دیکھی۔جس میں مسجد سے الگ طہارت خانہ تھا۔جو یورپین اصول صحت کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔وضو کے لئے گرم و سرد دونوں قسم کے پانی کا بھی انتظام تھا۔عورتوں کے الگ نماز پڑھنے کے لئے بھی جگہ بنائی گئی تھی۔اس مسجد میں آپ کی ایک مسلمان مرد سے ملاقات ہوئی۔جو روسی زبان کے سوا اور کوئی زبان نہیں جانتے تھا۔آپ فرماتے ہیں: میں نے عمارت کی طرف اشارہ کر کے سوال کیا۔مسجد ؟ اس نے جواب دیا۔"مسجد۔پھر میں نے پوچھا مسلمان؟ اس نے کہا۔مسلمان؟ الحمد للہ۔ہم نے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھا۔پھر وہ ہمیں مسجد میں لے گیا۔جہاں ہم نے الحمد شریف پڑھی۔ہم اس سے گفتگو تو نہ کر سکتے تھے۔الحمد للہ وہ بھی سمجھتا تھا۔ہم بھی یہی مسجد کی طرف اشارہ کر کے دہراتے رہے۔جب وہ ہمیں سب کچھ دکھا چکا تو ہم اس کو ایک روپیہ کے قریب نقدی دے کر چلے آئے۔مسجد دیکھ کر طبیعت کو