حیاتِ نور — Page 650
۶۴۵ نہایت خوشی ہوئی۔ہمیں معلوم ہوا کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ایک لاکھ کے قریب مسلمان ہیں۔ہوٹلوں کے نوکر اکثر مسلمان ہیں۔اللہ اللہ ! جس وقت چوہدری صاحب موصوف آج سے پچاس سال قبل ایک طالبعلم کی حیثیت سے روس اور یورپ کے دوسرے ملکوں کا دورہ کر رہے تھے۔آپ کو کب پتہ تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے جب کہ آپ ان ملکوں میں یو این او کی جنرل اسمبلی کے صدر ہونے کی حیثیت سے بھی دورہ کریں گے۔اور وہاں کی حکومتوں کے نمائندے آپ کا استقبال کریں گے اور آپ کے اعزاز میں بڑی بڑی دعوتیں کی جائیں گی۔والحمدللہ رب العالمین حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا خط جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے نام د و بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته شیخ محمد اکبر صاحب کو محبت بھرا السلام علیکم۔یہ مبارک دعاے۔افسوس ہندوستان کے مسلمان اس سے محروم ہو گئے۔آہ! آہ ! سیر میں کوئی دین و دنیا کا خیال رکھنا چاہئے۔والا فضول ہے۔مسجد کی خبر مبارک ہو۔فن لینڈ میں گھنٹوں کے حساب سے نماز روزہ ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالْقَمَرَ قَدَّرُنَهُ مَنَازِلَ یہ تقدیر منازل کا ارشاد ایسے بلا د کے واسطے ہے۔پیارے غور کرو۔چھتیس کروڑ روپیہ سالانہ خرچ چرچ آف انگلینڈ۔اگر یہ لوگ مسیحی نہیں۔تو اتنا روپیہ پانی کی طرح کیوں بہاتے ہیں۔پھر اسلام کے مقابل انہی دو سالوں میں مراکش ، طرابلس ، ترکی میں بلقان نے ، اٹلی نے فرانس نے کیوں اس قدر خونریزی کی۔تثلیث کی دلیل تو ہے ہی نہیں۔جس کا عقلمند کے سامنے اقرار کریں۔مسیح موعود کے ساتھ اس مذہب کے زوال کے دن وابستہ ہیں۔اندر سے کھو کھلے ہیں اسلام کو بظاہر ماننے سے مضائقہ کرتے ہیں۔”آپ تو حید کی تبلیغ کر دیا کریں۔پنجابی ، ہندوستانی طلباء کو بقدر طاقت اللہ تعالٰی