حیاتِ نور — Page 647
ـاتِ نُـ ور ۶۴۲ عید کے لئے روانہ ہونے میں صرف پانچ سات منٹ رہ گئے۔عین اس وقت ایک شخص حضرت کے حضور کپڑوں کی گٹھڑی لے کر حاضر ہوا۔حضور نے وہ کپڑے لے کر فرمایا۔دیکھو ہمارے خدا نے عین وقت پر ہمیں کپڑے بھیج دیئے“۔هشت ان واقعات سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کی ضرورتوں کا خود متصل تھا۔اور وقت پر آپ کی تمام حاجات کو پورا کر دیتا تھا۔چوہدری حاکم دین صاحب کی بیوی کیلئے تسہیل ولادت کی دُعا اور دم محترم جناب چوہدری حاکم دین صاحب کی بیوی کو پہلا بچہ ہونے والا تھا اور سخت تکلیف تھی۔آپ رات کے گیارہ بجے حضرت خلیفہ المسیح الاول کے گھر گئے۔چوکیدار سے پوچھا کہ کیا میں حضور کو اس وقت مل سکتا ہوں؟ اس نے نفی میں جواب دیا۔لیکن اندرونِ خانہ میں حضور نے آواز سن لی۔اور پوچھا کون ہے۔چوکیدار نے عرض کی کہ چوہدری حاکم دین ملازم بورڈنگ ہیں۔فرمایا۔آنے دو۔آپ اندر چلے گئے۔اور زچگی کی تکلیف کا ذکر کیا۔حضور اندر جا کر ایک کھجور لے آئے اور اس پر کچھ پڑھ کر پھونکا۔اور چوہدری صاحب کو دے کر فرمایا کہ یہ اپنی بیوی کو کھلا دیں اور جب بچہ پیدا ہو جائے تو مجھے بھی اطلاع دیں۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔تھوڑی ہی دیر کے بعد بچی پیدا ہو گئی۔چوہدری صاحب نے سمجھا کہ اب دوبارہ حضور کو جا کر جگانا مناسب نہیں۔اس لئے وہ سور ہے۔صبح کی اذان کے وقت وہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔حضرت مولوی صاحب اس وقت وضو کر رہے تھے۔چوہدری صاحب نے عرض کی۔کھجور کھلانے کے بعد بچی پیدا ہو گئی تھی۔آپ نے فرمایا کہ بچی پیدا کے اگر مجھے بھی ہونے کے بعد تم میاں بیوی آرام سے سور ہے۔اگر مجھے بھی اطلاع دیدیتے تو میں بھی آرام سے سو رہتا۔میں تمام رات تمہاری بیوی کے لئے دعا کرتا رہا۔اسکے ایک یتیم لڑکے کی طرف سے ادا ئیگی جرمانہ اور اس پر رحم محترم جناب چوہدری غلام محمد صاحب بی۔اے کا بیان ہے: ایک دن ایک یتیم لڑ کے سراج دین نامی نے ایک جولاہے کا تا نا خراب کر دیا۔جولاہا تانا لے کر حضرت خلیفہ المسیح اول کے پاس آیا۔اور آپ سے اس نقصان کے عوض پانچ روپیہ وصول کئے۔یہ لڑکا بورڈنگ میں داخل تھا۔حضور نے مجھے