حیاتِ نور

by Other Authors

Page 526 of 831

حیاتِ نور — Page 526

۵۲۱ اچھا تلاؤ تمہاری قوت و ہم جو ذرا سی دیر میں سارا جہاں گھوم آتی ہے۔اس کی کونسی جگہ مقرر ہے؟ اور زمانہ کی کونسی جگہ مقرر ہے۔پس جبکہ ہم ایسی بہت سی مخلوق کو جانتے ہیں۔جس کی کوئی جگہ مقرر نہیں کر سکتے۔پھر جب مخلوق میں ایسی مثالیں موجود ہیں۔تو خدا تو پھر خدا ہے۔ایک سیکنڈ کا لا کھواں حصہ بھی سارے جہان کو اپنی بغل میں لئے بیٹھا ہے۔زمانہ موجود ہے۔مگر اس کی کوئی شکل نہیں۔اور نہ اس کا کوئی مکان ہے۔تو خدا تعالیٰ کے متعلق ایسا سوال کیونکر جائز ہو سکتا ہے؟ اپنے مُردے آپ نہلاؤ فرمایا: مسلمانوں میں ہمدردی یہاں تک کم ہو گئی ہے کہ انہوں نے اپنے مردوں کو آپ نہلا نا بھی چھوڑ دیا۔جب کوئی مرتا ہے تو اس کی جائداد کو مقفل کرنے کی فکر میں لگ جاتے ہیں اور اس کے نہلانے دھلانے کا کام کسی ملاں کے سپر د آٹھ دس آنے کے پیسے دے کر کر دیتے ہیں، اسلام کا یہ دستور نہ تھا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اہل بیت حضرت علی، فضل اسامہ نے غسل دیا۔میں چاہتا ہوں کہ کم از کم احمدی احباب اس سنت کو جاری رکھیں۔اور وہ اپنے مردوں کو خود غسل دیا کریں۔ہے قبر پر کیا دعا کرنی چاہئے فرمایا: فرمایا: اصل میں مقبروں کی طرف جانے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مقصد بتائے ہیں۔ایک تو یہ کہ موت یاد آ جائے۔دوم دعائے مغفرت اپنے لئے۔سوم مردہ کے لئے مغفرت مانگنا۔سب سے زیادہ کبیرہ گناہ یہ ہے کہ صاحب قبر سے کچھ مانگا جائے۔دیکھو حضرت صاحب سے میرا بیحد پیار تھا۔اور ان پر مال و جان سب کچھ اپنا قربان ـور