حیاتِ نور

by Other Authors

Page 513 of 831

حیاتِ نور — Page 513

۵۰۸ ہ عید میلاد کے متعلق حضور کا کیا حکم ہے؟ حضرت خلیفہ اسیح نے فرمایا: عید میلاد بدعت ہے۔عید میں دو ہیں۔اس طرح تو لوگ نئی نئی عیدیں بناتے جائیں گے۔اور احمدی کہیں گے کہ مرزا صاحب پر الہام اول کے دن ایک عید ہو۔یوم وصال پر عید ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے بڑے محبت تو صحابہ تھے۔انہوں نے کوئی تیسری عید نہیں منائی بلکہ ان کا یہی مسلک رہا که بزہد و ورع کوش و صدق و صفا ولیکن میفزائ بر مصطفے اگر عید میلاد جائز ہوتی۔تو حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے محبت تھے۔وہ مناتے۔ایسی عید نکالنا جہالت کی بات ہے۔اور نکالنے والے صرف عوام کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ورنہ ان میں کوئی دینی جوش نہیں۔" ڈاکٹری رپورٹ خدا کے فضل سے حضرت صاحب کا زخم اب بہت اچھا ہے۔بلکہ عنقریب بھرنے کو ہے۔اور امید ہے کہ ہفتہ عشرہ تک زخم بالکل خشک ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالٰی۔پرسوں بباعث کو ہضم کے چند اسہال ہو کر طبیعت ضعیف ہوگئی تھی۔اب آرام ہے۔درس بخاری شریف کا دیتے ہیں۔ممکن ہے سو ہضم کی وجہ یہی دماغی محنت ہو۔جو شاید ان دنوں میں زیادہ ہوئی۔بندہ ( ڈاکٹر ) الہی بخش بقلم خود۔۴۳۴ خوشخبری متعلق صحت حضرت خلیفۃ المسیح بدر“ لکھتا ہے: حضرت صاحب کی طبیعت بفضلہ تعالیٰ بہت اچھی ہے۔پہلی بار اس ہفتہ میں ایک دفعہ آہستہ آہستہ چل کر اپنے مطلب تک تشریف لائے۔اور وہاں تھوڑی دیر تک بیٹھے رہے۔احباب کو اس شکریہ میں تقویٰ وصلاحیت میں بہت ترقی کرنی