حیاتِ نور — Page 514
۵۰۹ چاہئے۔اور نورالدین کی زندگی کے مبارک ایام سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔غیر احمدی امام کی اقتدا میں نماز پڑھنے کے متعلق خواجہ صاحب کا طرز عمل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات میں بڑی صراحت کے ساتھ اس امر کا ذکر ہے کہ کسی احمدی کی نماز غیر احمدی امام کے پیچھے نہیں ہو سکتی۔حضرت خلیفتہ المسیح اول کے فتاویٰ بھی اس امر کے آئینہ دار ہیں۔اور سلسلہ کے اخبارات میں بھی بار مار اس مسئلہ کی وضاحت کی گئی ہے۔لیکن جناب خواجہ کمال الدین صاحب چونکہ اس معاملہ میں قولاً اور فعلاً کمزوری دکھا چکے تھے۔اس لئے منتظمین جلسہ سالانہ نے اس مضمون پر ان کے ایک لیکچر کا اعلان کیا۔مگر خواجہ صاحب اسے ٹال گئے۔چنانچہ جناب ایڈیٹر صاحب بدر لکھتے ہیں : سنا گیا ہے کہ کسی جاہل بیوقوف نے یہ مشہور کیا ہے کہ سلسلہ احمدیہ کی طرف سے کوئی ایسا فتوی جاری ہوا ہے کہ احمدی غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھ لیا کریں۔یہ محض افترا ہے۔حضرت صاحب نے کوئی ایسا فتویٰ نہیں دیا۔کسی غیر احمدی کو ہمارا پیش امام بننے کی عزت حاصل نہیں ہو سکتی۔حضرت خواجہ صاحب نے جلسہ سالانہ میں اس مضمون پر ایک لیکچر دینے کا اعلان بھی کیا تھا کہ غیر احمدی احمد یوں کا امام نماز میں نہیں ہوسکتا۔معلوم نہیں کہ کس وجہ سے یہ لیکچر نہ ہوسکا۔ہم جناب خواجہ صاحب کو متوجہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر ایک مضمون لکھ کر بدر میں شائع فرما دیں۔تا کہ لوگوں کی غلط فہمی دور ہو“۔مگر افسوس کہ خواجہ صاحب نے نہ تو اس مضمون پر کوئی لیکچر دیا اور نہ مضمون لکھا۔ڈاکٹری رپورٹ الحمد للہ حضرت صاحب کی قوت بدنی میں روز افزوں ترقی ہو رہی ہے۔گزشتہ ۲۱ اپریل کے دن پالکی میں بیٹھ کر حضرت نواب صاحب کی کوٹھی پر تشریف لے گئے۔اور دن بھر وہاں رہے۔درس حدیث ہوتا ہے۔بعض بیماروں کو بھی دیکھتے ہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح کا بیماری کے بعد پہلا خطبہ 19 مئی 1911ء الحمد للہ کہ عرصہ ۶ ماہ سے زائد بیماری کے بعد 19 رنگی 1911ء کو حضرت خلیفتہ المسیح پہلی مرتبہ مسجد