حیاتِ نور

by Other Authors

Page 512 of 831

حیاتِ نور — Page 512

۵۰۷ ساتِ تُـ ـور پریذیڈنٹ حضرت حاجی الحرمین مولانا حکیم صاحب تھے۔لیکن آپ کے خلیفہ المسیح منتخب ہونے کے بعد پریذیڈنٹ حضرت صاحبزادہ میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب مقرر ہوئے۔۳۹ عید میلاد اور اسلام پیسہ اخبار نے عید میلاد منانے کے لئے یہ تحریک کی تھی کہ اس روز تمام مسلمان نہائیں، دھوئیں ، عید منائیں۔اس کا ذکر جب حضرت امیر المومنین کی خدمت میں کیا گیا۔تو آپ نے فرمایا۔اسلام میں صرف دو ہی عیدیں شارع علیہ السلام نے مقرر فرمائی ہیں۔یا جمعہ کا دن ہے۔" پیدائش صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ۱۳ / مارچ ۱۹۱۱ء بروز پیر حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہوا۔جس کا نام منصور احمد رکھا گیا۔پندرھواں رکن صدرانجمن احمد یہ صدر انجمن احمد یہ نے حضرت مولانا شیر علی صاحب کو بھی مجلس معتمدین میں شامل کر لیا۔اس طرح صدر انجمن احمدیہ کے نمبر چودہ کی بجائے پندرہ ہو گئے۔اس ڈاکٹری رپورٹ حضرت صاحب کی طبیعت بفضلہ تعالیٰ بہت اچھی ہے۔ضعف ہے مگر قوت دن بدن بڑھ رہی ہے۔اگلے دن ایک بیمار کودیکھنے کے واسطے پہلی دفعہ کو چہ میں تشریف لائے۔شیخ تیمور صاحب کو درس حدیث بخاری شریف دیتے ہیں۔خطوط ہنوز خود نہیں پڑھتے۔بلکہ سنائے جاتے ہیں۔اور کتاب بھی مطالعہ نہیں فرماتے۔ایک دن تین اسہال ہو کر ضعف ہو گیا تھا۔ہاضمہ میں کمزوری رہی۔آج (منگل) طبیعت بالکل صاف ہے“۔"" عید میلاد بدعت ہے عیدمیلاد کے متعلق پیچھے حضرت خلیفہ اسیح " کا فوئی گزر چکا ہے۔اب جماعت شملہ نے لکھا۔