حیاتِ نور — Page 479
۴۷۵ قوم اس چوٹ کو سخت تکلیف سے محسوس کر رہی تھی مگر اس پیشگوئی کے ظہور نے قوم کے قلب پر ایک مرہم رکھ دیا۔اور رنج میں اس امر کی خوشی پیدا ہوگئی کہ خدا کی باتیں پوری ہو ئیں۔ہے اخبار ” بدر نے اس المناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا: ”جناب امیر المومنین علامہ نورالدین سلمہ رب العالمین جمعہ کے روز ۱۸/ نومبر ۱۹۱۰ء) خان محمد علی خاں صاحب کی کوٹھی سے واپس آتے ہوئے گھوڑی کے بدکنے سے الحکم پریس کے پاس نیچے آرہے۔ابرو کے اوپر ایک زخم آیا۔ہڈی پر ضرب نہیں آئی۔اور کچھ چوٹیں بھی لگیں۔مگر الحمد للہ خیریت گزری۔بہت سال ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خواب میں دیکھا تھا کہ مولوی نورالدین صاحب گھوڑی سے گر پڑے۔جس سے آپ کی صداقت اور اس تعلق شدید کا پتہ چلتا ہے۔جو حضور کو مولوی صاحب موصوف سے تھا۔آپ کی طبیعت روبہ صحت ہے۔حالات تشویش انگیز نہیں۔وصیت لکھنے کا ارادہ آپ چونکہ یہ دیکھ رہے تھے کہ ایک مامور من اللہ کی قوم میں جس قسم کے اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہوتی ہے۔بعض خود غرض احباب کی وجہ سے اس قسم کی یکجہتی موجود نہیں۔اس لئے آپ نے ایک روز فرمایا: ” میرے حواس اس وقت درست ہیں۔میں چاہتا ہوں۔تمہارے لئے ایک وصیت لکھدوں تم آپس میں مشورہ کر لو۔ڈاکٹر صاحبان اور نواب صاحب اور پھر حضرت صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود احمد صاحب کو بلا کر کہا کہ آپ اپنے بھائیوں کو بلا کر مشورہ کرلیں۔ایڈیٹر صاحب الحکم حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی لکھتے ہیں: اس مشورہ کا کیا نتیجہ ہوا! اور کیا جواب دیا گیا۔مجھے جہانتک معلوم ہوا ہے۔ہمارے احباب نے یہ فیصلہ کیا تھا۔کہ اگر حضرت مکرر دریافت کریں۔تو یہ عرض کیا جاوے کہ آپ کی طبیعت رو بصحت ہے۔آئندہ آپ جو مناسب سمجھیں۔تا