حیاتِ نور

by Other Authors

Page 405 of 831

حیاتِ نور — Page 405

۴۰۲ صاحب مرحوم حضرت خلیفہ اول سے عرض کیا کہ یا حضرت! جو خوا ہیں میں نے آپ کو تحریر کی تھیں ان سے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضور کے بعد میاں محمود احمد صاحب خلیفہ ہونگے۔حضرت خلیفہ اول اور میاں عبدالحی صاحب مرحوم چار پائی پر بیٹھے تھے اور میں نیچے پیڑھی پر بیٹھا تھا۔حضور نے جھک کر مجھ کو فرمایا: اسی لئے تو اس کی ابھی سے مخالفت شروع ہوگئی ہے پھر میں نے عرض کیا۔یا حضرت! بچے کا نشان بھی یہی ہوتا ہے کہ اس کی مخالفت ہو۔آپ نے فرمایا۔ہاں ! بچے کا یہی نشان ہوتا ہے۔" حضرت خلیفہ المسیح الاول کی آخری وصیت حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد میر انشاء نہیں تھا کہ میں عورتوں میں درس دیا کروں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بہت ہی بڑی ہمت کا کام ہے کہ ایسے عظیم الشان والد کی وفات کے تیسرے روز ہی امتہ الحی نے مجھ کو رقعہ لکھا۔اس وقت میری ان سے شادی نہیں ہوئی تھی کہ مولوی صاحب مرحوم ہمیشہ عورتوں میں قرآن کریم کا درس دیا کرتے تھے۔اب آپ کو خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔مولوی صاحب نے اپنی آخری ساعت میں مجھے وصیت فرمائی تھی کہ میرے مرنے کے بعد میاں سے کہہ دینا کہ وہ عورتوں میں درس دیا کریں۔اس لئے میں اپنے والد کی وصیت آپ تک پہنچاتی ہوں۔وہ کام جو میرے والد صاحب کیا کرتے تھے۔اب آپ اس کو جاری رکھیں۔۸۵ حضرت خلیفہ اول کی پیشگوئی کہ موعود قدرت ثانیہ کا ظہور آج سے تمہیں سال بعد ہو گا فرمودہ یکم دسمبر ۱۲ء محترم جناب ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے کے برادر اکبر مکرم ماسٹر نواب الدین صاحب مرحوم حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے قرآن کریم کا درس با قاعدگی کے ساتھ نوٹ کیا کرتے تھے۔ذیل کے بعض حصص حضرت کے درس فرمودہ یکم دسمبر ۱۹۱۲ء سے لئے گئے ہیں۔مکرم ماسٹر صاحب مرحوم لکھتے ہیں: ـور