حیاتِ نور

by Other Authors

Page 404 of 831

حیاتِ نور — Page 404

رہے تھے۔تحریر فرمایا: تمہیں وہاں سے کسی شخص سے قرآن پڑھنے کی ضرورت نہیں۔جب تم واپس قادیان آؤ گے تو ہمارا علم قرآن پہلے سے بھی انشاء اللہ بڑھا ہوا ہوگا۔اور اگر ہم نہ ہوئے تو میاں محمود سے قرآن پڑھ لینا۔حضرت میاں بشیر احمد صاحب کو نصیحت کہ قرآن میاں سے پڑھ لینا اسی طرح حضرت خلیفتہ المسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اگر میری زندگی میں قرآن ختم نہ ہوا تو بعد ازاں میاں صاحب سے پڑھ لينا پیر منظور محمد صاحب کو نصیحت حضرت پیر منظور محمد صاحب کا ذکر اوپر ہو چکا ہے آپ فرماتے ہیں کہ ار تمبر 13ء کی شام کے بعد حضرت خلیفہ اسی گھر میں چارپائی پر لینے ہوئے تھے۔میں پاؤں سہلانے لگ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد بغیر کسی گفتگو اور تذکرہ کے خود بخود فر مایا۔ابھی یہ مضمون شائع نہ کرنا۔جب مخالفت ہو اس وقت شائع کرنا۔۸۳ ایک مخلص صحابی کا حلفیہ بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک مخلص صحابی غلام حسین صاحب عارف والہ ضلع منٹگمری کا حلفیہ بیان ہے کہ خاکسار کو رڈیا میں دکھایا گیا کہ چاند آسمان سے ٹوٹ کر حضرت ام المومنین کی جھولی میں آپڑا ہے۔پھر دوسری رویا میں دکھایا گیا کہ حضرت خلیفتہ المسیح اول کے بعد میاں محمود احمد صاحب خلیفہ ہوں گے۔ان کی نصرت ہوگی اور ان پر وحی بھی نازل ہوگی۔یہ دونوں خواہیں میں نے لکھ کر حضرت خلیفہ اول کے حضور بھیج دیں۔آپ نے جواب میں لکھا کہ آپ کی خوا ہیں مبارک ہیں“۔پھر جب میں قادیان جلسہ سالانہ پر گیا تو علیحدگی میں بندہ نے روبرو میاں عبدالحی