حیاتِ نور

by Other Authors

Page 340 of 831

حیاتِ نور — Page 340

۳۳۸ ـور سب نے بالاتفاق حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی بیعت کر لی تھی اور باہر کے احمدیوں کی اطلاع کے لئے اخبارات بدر و احکم میں اعلان کروادیا گیا تھا کہ سب دوست بذات خود یا بذریعہ تحریر بیعت کریں۔اس اطلاع کا پہنچنا تھا کہ ساری جماعت نے دیوانہ وار حضرت خلیفہ المسیح الاول کی بیعت قبول کر لی۔اور اس طرح ایک نہایت ہی قلیل عرصہ کے اندر اندر ساری جماعت پھر ایک جھنڈے تلے جمع ہوگئی اور ان مخالفین و معاندین کے سروں پر گھڑوں پانی پھر گیا جو یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ جماعت کا وجود بس حضرت اقدس کی زندگی ہی تک ہے اور حضور کے بعد کوئی ایسا وجود نہیں جو جماعت کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کر سکے۔قدرت ثانیہ کی پیشگوئی احباب یہ پڑھ چکے ہیں کہ بیعت خلافت کے بعد سب سے پہلا اعلان جو جناب خواجہ کمال الدین صاحب سیکرٹری صدر انجمن احمد یہ قادیان نے بیرونی جماعتوں کی اطلاع کے لئے شائع کیا۔اس میں اس امر کا بر ملاطور پر اظہار کیا گیا تھا کہ ہم نے جو حضرت مولانا حکیم الامت کی بیعت کی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیت کے مطابق کی ہے اور باقی بھی تمام دوستوں کا فرض ہے کہ وہ بذات خود یا بذریعہ تحریر تجدید بیعت کریں۔لہذا اس موقعہ پر ضروری ہے کہ رسالہ ” الوصیت کی وہ عبارت درج کر دی جائے جس کی بنا پر بلا استثناء ساری جماعت نے حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سب سے پہلا خلیفہ تسلیم کیا۔حضور فرماتے ہیں: یہ خدا تعالٰی کی سنت ہے اور جب سے کہ اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سنت کو ظاہر کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غلبہ دیتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے کہ كَتَبَ اللهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِي * اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشاء ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے۔اس طرح خدا تعالیٰ قومی نشانوں کے ساتھ ان کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں۔اس کی تخمریزی انہیں کے ہاتھ سے کر دیتا ہے۔لیکن اس کی پوری تکمیل ان کے ہاتھ سے نہیں کرتا۔بلکہ ایسے وقت میں ان کو وفات دے کر جو بظاہر ایک ناکامی کا خوف اپنے ساتھ رکھتا ہے۔مخالفوں کو جنسی اور ٹھیٹھے حاشیہ۔ترجمہ = خدا نے لکھ رکھا ہے کہ وہ اور اس کے نبی قالب رہیں گے۔منہ