حیاتِ نور

by Other Authors

Page 256 of 831

حیاتِ نور — Page 256

رر ۲۵۶ پورا کرنے کے لئے مالی امداد کی ضرورت پڑتی ہے۔ہفتم: بعض ہمارے نوجوان ہیں جن کو کتابوں کی ضرورت پڑتی ہے اور میرے کتب خانے میں حد سے حد دو دو تین تین نسخے ہوئے اور وہ ان کو کافی نہیں ہوتے۔بعض یتیم لڑکے اور لڑکیاں حضور کے دولت سرائے میں ہیں۔ان کی تعلیم اور شادی اور ضرورتوں کا خیال ہے۔تم جن نو مسلموں اور شرفا کا ارادہ ہے کہ یہاں حضور امام صادق کے قدموں میں دینی زندگی بسر کریں، ان کے لئے رہنے کو مکان نہیں اور ہمارے مکان اور حضرت جی کے تمام مکانات پر ہیں۔توسیع مکانات کی ضرورت ہے۔دہم ہماری جماعت کے واعظ بالکل قلیل ہیں اور باینکہ ہماری جماعت کو ضرورتیں ہیں۔قلت کے باعث اور اس لئے بھی کہ واعظ جو اپنی جماعت کے متعلق وعظ کر سکیں ، بہت کم ہیں ، ایسے اعظ بنانا ضروری ہے جو بحث طلب مسائل اور امور متنازعہ فیہا پر بحث کرسکیں۔ان ضرورتوں کے متعلق میں نے اپنے احباب کو جب کچھ سُنایا تو حکیم فضل الدین ، نورالدین، خلیفہ، میر ناصر نواب منشی رستم علی ، راجہ عبداللہ خاں، برادر عبدالرحیم ، حافظ احمد اللہ خاں ، وزیر خاں نے پسند فرمایا۔اس لئے گزارش ہے کہ جو احباب اس خیال کو پسند فرما دیں۔وہ اپنی پسندیدگی کا اظہار فرما دیں اور بجکم تعاونوا علی البر والتقویٰ ہمارا ساتھ دیں۔حضرت امام حجتہ الاسلام نے بھی اجازت دے دی ہے اور آمد و خرچ کے رجسر مجلس شوریٰ ہائے میں دکھائے جائیں گے اور قرآن شریف ، نقد ، کرند، پاجامہ، شامہ، ٹوپی وغیرہ جو کچھ کسی سے میسر ہو، ہر ایک فریسندہ کو بھیجنے کا اختیار ہے۔والسلام۔