حیاتِ نور

by Other Authors

Page 255 of 831

حیاتِ نور — Page 255

۲۵۵ تعالٰی کے فضل و رحمت سے توفیق عطا ہو۔بحمد اللہ کہ یہ مراد اس طرح پوری ہوئی کہ عید الاضحی کے بعد چند احباب کے حضور فقیر نے یہ امر پیش کیا کہ یہاں مقام قادیان حضور امام حجتہ الاسلام کے آستانہ مبارک میں چند ضرورتیں ہیں۔اول چند نومسلم نوجوان موجود ہیں۔جن کے لباس اور تعلیم اور دوسری ضروریات کا کوئی انتظام نہیں۔دوم مؤلفتہ القلوب لوگ آتے ہیں اور ان کی آمد و رفت اور دوسری ضرورتوں کا سامان نہیں۔سو تم بعض نوجوان نیک چلن ہماری جماعت کے لڑکے اپنے سلسلہ کی تعلیم کو باینکہ وہ ہر طرح تعلیم کے قابل ہیں۔صرف قلت مال و افلاس کے باعث قائم نہیں رکھ سکتے۔چہارم: بعض شرفا اپنی روحانی تعلیم کے واسطے یہاں مقیم ہیں اور وہ ایسے ہیں کہ کوئی عمدہ ہنر اور حرفہ نہیں جانتے۔جس سے اپنی اور اپنے اللہ کی خبر گیری کرسکیں۔پنجم بعض مسافر ایسے آ جاتے ہیں جن کے پاس جانے کے لئے کرایہ نہیں ہوتا اور وہ اپنے شوق سے کسی طرح یہاں پہنچ جاتے ہیں یا کسی صدمہ سے بے خرچ ہو جاتے ہیں۔پھر واپسی کے وقت ان کو سوال کرنا پڑتا ہے یا حضرت امام حجتہ الاسلام کو رقعہ لکھتے ہیں اور تنگ کرتے ہیں۔ششم بعض نو مسلم اور غربا جماعت کی شادی کا سامان یہاں کرنا پڑتا ہے اور اس کے لئے وقتاً فوقتاً چندہ کرنے میں مشکلات پیش آ جاتی ہیں اور اس طرح بعض کو امراض میں ایسی ضرورتیں پیش آجاتی ہیں جن کے