حیاتِ نور

by Other Authors

Page 236 of 831

حیاتِ نور — Page 236

۲۳۶ ساتھ مرید ہوئے اب مجھے امید ہوگئی کہ الہ دین جو میرا پیارا دوست ہے، میرا بھائی ہو گیا۔اب انشاء اللہ ترقی کرے گا۔لاکن تم نے ٹھوکر کھائی اور قادیان کا آنا تو ترک کر دیا تھا مگر جو چندہ بغرض خدمت وعدہ کیا تھا اس سے بھی بخل کیا۔افسوس ! افسوس ! افسوس! کیا تم پر یہ فضل کچھ کم تھا کہ میرا کوئی دنیوی احسان تم پر نہیں ہوا۔میں نے اب تک تم سے ایک کوڑی کا سلوک نہ کیا با بنکہ مجھ میں دولت کے لحاظ سے بڑی وسعت تھی۔تم اس بھید کو نہیں سمجھے۔اس میں حکمت تھی اور ہے اگر سوچو والا ہم بتا دیں گے۔"> بہر حال جس خرچ کا تم کو ڈر تھا۔شاید اتنا خرچ ان مشکلات میں ہو جاوے اللہ رحم کرے۔الہ دین ! میں راستباز ہوں اور میرا امام بالکل راستباز ہے۔ہم دنیا پرست نہیں۔دنیا کے طالب نہیں۔دنیا کے لئے ہم کوشش نہیں کرتے۔راستبازی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس واسطے کامیاب ہیں اور رہیں گے۔آہ! کوئی سمجھے اور تم سمجھو۔اب میری صلاح یہ ہے کہ تم کچی تو بہ کرو۔کھانے پینے ، لباس، خوراک، گھر کے اسباب میں ایسی تدبیر کرو جس میں مال حرام کا کوئی حصہ نہ رہے اور استغفارو دعا کو اپنا شعار بنالو اور متواتر بحضور حضرت امام خطوط لکھونگر براہ راست ہوں میرے ذریعہ سے نہ ہوں۔میں دعا کروں گا مگر تم نے مجھے بہت ناراض کر دیا ہوا ہے۔میں نے ایک خط میں صاف لکھ دیا تھا۔مدت ہوئی کہ تم ضرور یہاں آؤ مگر کون سنتا ہے۔اللہ تعالیٰ تم پر فضل کریگا اور تمہاری مدد کرے گا۔اور میری بنے گا جب میں (دعا) کروں گا۔غور کرو، ہمارا کنبہ کس طرح محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے پلتا ہے۔کیا ہم کسی سے روپیہ لیتے ہیں۔نہیں، مرزا جی کے مُریدوں میں منشی اللہ داد وہاں موجود ہے۔اور حکیم فضل دین بھیرہ میں کسی سے پوچھو۔کیا میں یہاں مرزا جی کے مریدوں سے کچھ لیتا ہوں۔نہیں۔نہیں۔نہیں اور ہرگز نہیں! کیا محمد یوسف تمہاری طرح خوبصورت ہے۔اس کی ماں محمد یوسف کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھ دے اھم علمه الكتاب وفقہہ فی الدین سات بار۔اے اللہ اس کو قرآن