حیاتِ نور

by Other Authors

Page 211 of 831

حیاتِ نور — Page 211

۵- رائے بھوانی داس صاحب ایم اے اکسٹرا سیل مینٹ آفیسر جہلم ۶ - جناب سردار جواہر سنگھ صاحب سیکریٹری خالصہ کالج کمیٹی لاہور کمیٹی نہایت ادب کے ساتھ ان بزرگوں کی تکلیف برداری کرنے کا شکر یہ ادا کرتی ہے۔اب یہاں وہ پانچ سوالات رکھے جاتے ہیں جو کمیٹی کی طرف سے بغرض جوابات شائع ہوئے۔ان جوابات کے لئے یہ ضروری سمجھا گیا تا کہ تقریر کرنے والا اپنے بیان کو حتی الامکان اس کتاب تک محدود رکھے جس کو وہ مذہبی طور سے مقدس مان چکا ہے۔سوال اول: انسان کی جسمانی ، اخلاقی اور روحانی حالتیں سوال دوم : انسان کی زندگی کے بعد کی حالت یعنی عقبی سوال سوم: دنیا میں انسان کی ہستی کی اصل غرض کیا ہے اور وہ غرض کس طرح پوری ہو سکتی ہے۔سوال چهارم کرم یعنی اعمال کا اثر دنیا اور عاقبت میں کیا ہوتا ہے۔سوال پنجم بعلم یعنی میان اور معرفت کے ذرائع کیا کیا ہیں۔خاکسار دھنیت رائے بی۔اے۔ایل ایل بی پلیڈر چیف کورٹ پنجاب سیکریٹری وهرم مہوتسو نوٹ: ہم اس جلسہ کے صرف اس حصہ کا یہاں ذکر کریں گے جس کا تعلق حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کے ساتھ ہے کیونکہ اس موقعہ پر وہی ہمیں مطلوب ہے۔موٹی دوسرے روز یعنی ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۶ء کو ٹھیک دس بجے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں نے اپنی کاروائی شروع کی اور ماسٹر درگا پر شاد صاحب کی خاص تحریک اور باقی ممبروں کی بالا تفاق تائید سے آج کے دن کی صدارت کے لئے مولوی حکیم نورالدین صاحب طبیب شاہی موڈریٹر صاحبان میں سے انتخاب کئے گئے۔اس فیصلہ کے اظہار کے لئے ٹھیک سوا دس بجے کے قریب ماسٹر صاحب موصوف نے ذیل کے الفاظ بیان فرمائے : معزز صاحبان! پر میٹر کا خاص شکریہ ہے اس کامیابی کے لئے جو ہم کو کل نصیب ہوئی۔جس امن اور محبت کے ساتھ اور صبر کے ساتھ آپ نے کل کی تقریروں کو سُنا۔امید ہے آج بھی آپ اسی طرح کریں گے۔آج کے دن کی