حیاتِ نور

by Other Authors

Page 210 of 831

حیاتِ نور — Page 210

۲۱۰ والسلام کی مشتر ک نسل ہیں۔اللہ زد فرد - ۲۳ جلسہ اعظم مذاہب لاہور میں شرکت ۲۶، ۲۷، ۲۹،۲۸ دسمبر ۱۸۹۶ء جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے حضرت مولوی صاحب ۱۸۹۶ء میں مالیر کوٹلہ تشریف لے گئے تھے اور تھوڑے تھوڑے وقفوں کے علاوہ کافی عرصہ آپ وہاں تشریف فرما ر ہے۔جلسہ اعظم مذاہب جس کا اب ذکر آ رہا ہے اس میں شامل ہونے کے لئے آپ حضرت اقدس کے ارشاد کے ماتحت مالیر کوٹلہ ہی سے لاہور تشریف لائے تھے اور بعد اختتام جلسہ پھر مالیر کوٹلہ ہی کو واپس تشریف لے گئے تھے۔اب جلسہ کی کیفیت سنیئے۔مہوتسو یا جلسہ اعظم مذاہب کے نام سے جو بہت بڑا اجتماع ۲۶ ، ۲۷، ۲۸ ، ۲۹ دسمبر ۱۸۹۶ء کو بمقام لاہور منعقد ہوا تھا اور جو انیسویں صدی کی زبر دست یادگار خیال کیا گیا ہے غیر مسلم فرقوں کی تجویز سے قرار پایا تھا۔اور اس کے لئے جو ایگزیکٹو کمیٹی یعنی مجلس منتظمہ قائم کی گئی تھی۔اس کے صدر جناب ماسٹر درگا پر شاد صاحب اور سیکریٹری جناب دھنیت رائے بی۔اے۔ایل ایل بی پلیڈر چیکو رٹ پنجاب قرار پائے تھے۔صاحب آخر الذکر اس جلسہ کی مطبوعہ رپورٹ کے انٹروڈکشن (تعارفی نوٹ ) میں لکھتے ہیں: یہ جلسہ جس شان و شوکت اور امن و اطمینان سے ہوا، محتاج بیان نہیں۔شائقان جلسہ کی بہتات کا پہلے ہی قیاس کر کے یہ معلوم ہوا کہ نہایت وسعت والا مکان انعقاد جلسہ کے لئے تجویز ہو۔اس ضرورت کو اسلامیہ کالج لاہور سے بہتر کوئی اور مکان پورا نہ کرسکتا تھا جو انجمن حمایت اسلام نے نہایت خوشی سے دیا اور اس کا خاص شکر یہ کمیٹی ادا کرتی ہے۔اس جلسہ کی صدارت اور تقریروں کو حسب شرائط کمیٹی اندازہ کرنے کے لئے چھ بزرگ پہلے ماڈریٹرز مقرر ہو چکے تھے جن میں سے ایک ایک کر کے ہر روز صدرنشین مقرر کئے گئے۔ماڈریٹرز کے نام نامی یہ ہیں۔ا۔رائے بہادر با بو پر تول چند ر صاحب بیج چیف کورٹ پنجاب -۲ خان بہادر شیخ خدا بخش صاحب حج سال کا زکورٹ لاہور -۳- رائے بہادر پنڈت رادھا کشن صاحب کول پلیڈر چیف کورٹ سابق گورنر جموں ۴ - حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب طبیب شاہی