حیاتِ نور

by Other Authors

Page 126 of 831

حیاتِ نور — Page 126

۱۲۶ نوٹ : حضرت خلیفہ اسیح الاول نے اس گرامی نامہ کی پشت پر یہ الفاظ درج کئے ہیں: یہ لڑکا اس وقت اس مرض سے بچ گیا تھا۔پھر دوبارہ عال و ام الصبیان میں انتقال کر گیا۔انی بفراقه لمحزون و ادعوا الله بدله نورالدین حروف مقطعات کا حل آپ نے دوران قیام ریاست میں ایک خواب دیکھا کہ آپ کے ایک پیر بھائی (یعنی شاہ عبد الغنی صاحب کے مرید ) مولوی عبد القدوس صاحب جو آپ کے مکان پر ترمذی شریف کا سبق پڑھنے آتے تھے۔ان کی گود میں کئی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔جنہیں آپ نے جھپٹا مار کر چھین لیا ہے اور اپنی گود میں لے کر وہاں سے چل پڑے ہیں۔رستے میں آپ نے ان بچوں سے پوچھا کہ تم کون ہو۔تو انہوں نے بتایا کہ ہمارا نام کھیعص ہے۔اس خواب کی تعبیر آپ کی سمجھ میں نہیں آتی تھی۔جب آپ نے حضرت مسیح موعود کی بیعت کی۔تو حضور سے اس خواب کی تعبیر پوچھی۔حضور نے فرمایا کہ آپ کو اس کا علم دیا جائے گا اور یہ کہ ان بچوں سے مراد فر شتے تھے۔اس رویا کے ایک مدت بعد یعنی ۱۹۰۳ء میں جب دھر میال نے اسلام کے خلاف ترک اسلام نام ایک کتاب لکھی۔تو اس سے بہت پہلے آپ کو خواب میں بتایا گیا تھا کہ اگر کوئی منکر قرآن آپ سے کسی ایسی آیت کا مطلب پوچھے جس سے آپ ناواقف ہوں تو اس کا علم تمہیں ہم دیں گے چنانچہ ترک اسلام کا جواب لکھتے ہوئے جب حروف مقطعات کی بحث کا موقعہ آیا تو ایک روز مغرب کی نماز میں دو سجدوں کے درمیان آپ نے صرف اتنا ہی خیال کیا کہ مولا! یہ منکر قرآن حروف مقطعات پر سوال کرتا ہے تو ہی اُن کا علم مجھے عطا فرما۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ اسی وقت یعنی دو سجدوں کے درمیان قلیل عرصہ میں مجھ کو مقطعات کا وسیع علم دیا گیا جس کا ایک شمہ میں نے رسالہ نورالدین میں مقطعات کے جواب میں لکھا ہے۔اور اس کو لکھ کر میں خود بھی حیران ہو گیا۔" ناظرین او پر عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات میں آپ کی کتاب " فصل الخطاب" کا ذکر پڑھ چکے ہیں۔اس کتاب کے لکھنے کی وجہ سے آپ کو عیسائیوں کے عقائد اور ان کے اسلام پر اعتراضات سے خوب واقفیت پیدا ہو چکی تھی۔اب اس کتاب یعنی ” نور الدین کے لکھنے کی وجہ سے آپ کو اس ملک کی دوسری بڑی قوم یعنی آریوں کے مذہب اور ان کے اسلام پر اعتراضات کا بھی پورا پور اعلم حاصل ہو گیا۔فالحمد للہ علی ذالک ر