حیاتِ نور

by Other Authors

Page 97 of 831

حیاتِ نور — Page 97

اس (حدیث) کو دیکھتے ہی میرا بدن بالکل سُن ہو گیا اور میں نے کہا کہ تم لیجاؤ پھر بتا دیں گئے۔۲۵ آپ نے سمجھا کہ یہ خدائی انتباہ ہے جو آپ کو مفتی کے فتوے کے بعد ہوا ہے۔اس کے بعد جب آپ اس مسئلہ پر غور کرنے گئے تو آپ پر نوم غیر طبعی طاری ہوگئی۔خواب میں دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں۔پچیس سال کے قریب عمر معلوم ہوتی ہے۔بائیں جانب سے آپ کی داری خشخشی ہے اور داہنی جانب بال بہت بڑے ہیں۔آپ سمجھے کہ اگر بال دونوں طرف کے برابر ہوتے تو بہت خوبصورت ہوتے۔پھر معا آپ کے دل میں خیال آیا کہ چونکہ اس حدیث کے متعلق آپ کو تامل ہے اس لئے یہ فرق ہے تب آپ نے اسی وقت دل میں کہا کہ اگر سارا جہان بھی اس حدیث کو ضعیف سمجھے تو بھی میں اس کو صحیح سمجھوں گا۔یہ خیال کرتے ہی آپ نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی دونوں طرف سے برابر ہوگئی اور حضور نفس پڑے۔اور آپ سے فرمایا کہ کیا تو کشمیر دیکھنا چاہتا ہے۔آپ نے عرض کیا۔ہاں ! یا رسول اللہ ا یہ فرما کر حضور چلد یئے اور آپ پیچھے پیچھے تھے۔بانہال کے راستہ کشمیر گئے۔یہ گویا بھیرہ چھوڑنے اور کشمیر کی ملازمت کی تحریک تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہوئی۔