حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 785 of 923

حیاتِ خالد — Page 785

حیات خالد 774 گلدسته سیرت ادائیگی کر کے خوش کر دیا کرتے تھے۔ابا جان ان کے ساتھ خوش طبعی کی باتیں بھی کرتے رہتے تھے۔ایک دفعہ ان کے ٹانگے میں سوار ربوہ کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے۔سڑک کے کنارے پر نئے پودے لگائے جا رہے تھے۔ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ابا جان نے پنجابی میں چوہدری محمد بوٹا صاحب سے فرمایا۔وو میاں بوٹا ! تیرے ناں دا وادھا ہو ریا اے ( یعنی تمہارے نام ( بوٹا ) کا اضافہ ہو رہا ہے ) میاں ہونا صاحب اور باقی ساتھی بھی اس پر لطف تبصرے سے خوب محفوظ ہوئے۔ہمارے ملک میں بدقسمتی سے اشیاء میں ملاوٹ کی خرابی بہت عام ہے۔اس کی ایک مثال دودھ میں پانی ملانا ہے۔ہمارے گھر میں قریبی گاؤں سے ایک معمر خاتون دودھ لایا کرتی تھی اور ہمیں شک گزرتا تھا کہ وہ بیچاری بھی ( خدا معاف کرے) کبھی کبھی اس کمزوری کا ارتکاب کر لیا کرتی تھی۔ایک روز حضرت ابا جان نے اس عورت کو اس بات کی طرف بڑے پر مزاح اور لطیف انداز میں توجہ دلائی۔گھر کے صحن میں بیٹھے تھے۔ایک طرف ناکا لگا ہوا تھا۔آپ نے اس خاتون سے مخاطب ہو کر فرمایا۔وا بی بی ہمارے گھر میں نلکا ہے۔ضرورت ہوگی تو ہم پانی خود ہی ملالیا کریں گے۔کھیل کود اور تفریح زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ایک زندہ اور متحرک شخص مسیر و تفریح کھیل و تفریح کے مواقع بھی زندگی کی مصروفیت کے باوجود حاصل کرتا ہے۔بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ سیر و تفریح اور کھیل کود کو زندگی کی دلچسپیوں میں ایک ضروری حصہ سمجھ کر ادا کرتا ہے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری زندگی میں کھیل و تفریح کی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ تھے اور پھر آپ کا ایک لمبا تعلق اپنے نوجوان شاگردوں سے رہا۔نوجوانوں کی ضروریات میں کھیل و تفریح کا عصر یوں بھی زیادہ ہوتا ہے۔حضرت مولانا نے کبھی اس جائز تقاضے کو نہ صرف یہ کہ دبایا نہیں بلکہ ہر ممکن طور پر اس کی حوصلہ افزائی فرمائی۔چند احباب کرام کی آراء ملاحظہ ہوں۔محترم عطاء الرحمن طاہر صاحب رقم فرماتے ہیں :- اپنے طلباء سے آپ کا خاص لگاؤ تھا۔اور ان کی اصلاح اور تعلیم کے لئے آپ ہمیشہ کوشاں رہتے اور اکثر اپنے اساتذہ کے بتائے ہوئے اور سکھائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے۔یعنی آپ طلباء کی جماعت کو ساتھ لے کر اکثر تفریحی مقامات پر جاتے اور سفر و حضر میں ان کی عملی تدریس کرتے۔نام تو ان سفروں کا پکنک ہی رکھا جا تا نگر مخلوظ اس میں تعلیم ہوتی۔قادیان میں جامعہ کے طلباء کو ساتھ لے کر