حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 613 of 923

حیاتِ خالد — Page 613

حیات خالد 608 آخری ایام المصلح الموعود رضی اللہ عنہ نے حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس رضی اللہ عنہ اور محترم ملک عبدالرحمن صاحب خادم رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہی آپ کو بھی "خالد" کے لقب سے سرفراز فرمایا۔اللہ تعالیٰ ان تینوں بزرگوں کو بہت بہت بلند درجات عطا فرمائے۔آمین اولاد حضرت مولوی صاحب نے دو شادیاں کیں زوجہ اولیٰ کا نام محترمہ زینب بیگم صاحبہ تھا وہ ۱۹۳۰ء میں وفات پا گئیں۔ان کے بطن سے تین بچے پیدا ہوئے یعنی محتر مہ امتہ اللہ خورشید صاحبه مرحومه سابق مدیرہ ماہنامہ مصباح، محترمہ امتہ الرحمن صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب کو ئٹہ اور مکرم عطاء الرحمن صاحب طاہر مولوی فاضل حال کراچی۔آپ کی دوسری اہلیہ حضرت مولوی محمد عبد اللہ صاحب بوتالوی کی صاحبزادی اور محترم مولوی عبد الرحمن صاحب انور کی ہمشیرہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ ہیں ان سے اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں عطا فرمائیں۔(۱) مکرم عطاء الکریم صاحب شاہد بی۔اے مولوی فاضل حال مبلغ اسلام لائبیریا۔(۲) مکرم عطاء الرحیم صاحب حامد بی۔اے بی۔ایڈ جو ان دنوں سیرالیون کے ایک احمد یہ سکول میں ٹیچر ہیں۔(۳) بکرم عطاء المجیب صاحب را شد ایم۔اے مولوی فاضل سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یه و نائب امام مسجد لندن حال مبلغ اسلام جاپان۔(۴) محترمہ امتہ الباسط ایاز صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری افتخار احمد صاحب ایاز آف تنزانیہ۔(۵) مکرمہ امن الحجيب جاوید صاحبہ المیہ مکرم محمد اسلم صاحب جاوید - لندن (1) فکر مهامه الحکیم لعیقہ صاحبہ اہلیہ مکرم منیر احمد طیب صاحب واقف زندگی (ابن حضرت خان منیب صاحب قاضی محمد رشید صاحب مرحوم ) (۷) مکرمه امته السمیع را شدہ صاحبہ اہلیہ مکرم منصور احمد صاحب عمر مربی سلسلہ بہاولپور۔(۸) مکر مہ امتۃ الرفیق طاہر صاحبہ اہلیہ مکرم کریم احمد صاحب طاہر۔لیبیا۔وفات کے وقت صرف دو بیٹیاں یعنی امتہ الحکیم لینہ صاحبہ اور امتہ السمیع راشدہ صاحبہ ربوہ میں موجود تھیں۔بیٹوں میں سے کوئی بھی موجود نہ تھا۔البتہ مکرم عطاء الرحمن صاحب طاہر نماز جنازہ کے وقت کراچی سے ربوہ پہنچ گئے۔حضرت مولوی صاحب کے بھائیوں میں سے دو یعنی مکرم حافظ عبدالغفور صاحب سابق مبلغ