حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 125 of 923

حیاتِ خالد — Page 125

حیات خالد 131 مناظرات کے میدان میں فیصلہ کرنے کے لئے آنا تھا اس لئے ضرور تھا کہ وہ کسی ایسے ملک میں آتا جسے مذاہب کی منڈی کہا جا سکے۔وہ اس وقت یقیناً ہندوستان ہی ہے اور ہندوستان کا سر پنجاب ہے اس لئے وہ موعود پنجاب میں ہی آنا چاہئے۔پادری مرزا صاحب اچھے آئے کہ طاعون ، زارے وغیرہ آنے شروع ہو گئے۔انجیل میں لکھا ہے کہ مسیح ان تمام حوادث کے بعد آئے گا۔مگر مرزا صاحب ان سب سے پہلے آئے اس لئے آپ سچے مسیح موعود نہیں کیونکہ یہ وقت مسیح کے آنے کا نہیں۔وو احمدی: ہر نبی کے آنے سے عذاب آتے رہے اور ہمیشہ منکر یہی اعتراض کرتے رہے۔حالانکہ عذاب تو انبیاء کی صداقت کی دلیل ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود تو عین وقت پر آئے ہیں۔آپ کا یہ کہنا کہ ابھی وقت نہیں یہی حضرت مرزا صاحب کی صداقت کی دلیل ہے کیونکہ انجیل میں لکھا ہے۔جاگتے رہو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ کس دن تمہارا خداوند آئے گا لیکن یہ جان رکھو کہ اگر مالک کو معلوم ہوتا کہ چور رات کے کون سے پہر آئے گا تو جاگتا رہتا اور اپنے گھر میں نقب ہونے نہ دیتا۔اس لئے تم بھی تیار رہو کیونکہ جس گھڑی تمہیں گمان بھی نہیں ہو گا ابن آدم آ جائے گا۔(متی ۴۲:۲۴-۴۴) باقی رہا یہ اعتراض کہ مسیح ان تمام حوادث کے بعد آئے گا یہ سراسر غلط اور نا معقول ہے۔انجیل میں روز مرہ کثر بیونت ہوتی رہتی ہے یہ در اصل تحریف ہے ورنہ نقلا وعقلاً یہ بات درست نہیں کہ نبی کے آنے سے پیشتر عذاب آجائیں۔جب تک اتمام حجت نہ ہو عذاب کیسے دیا جا سکتا ہے؟ پس یہ انجیل نویسوں کی غلطی ہے اور یہ بات خود انجیل کے بھی خلاف ہے کیونکہ وہاں لکھا ہے۔(متی ۳۷:۲۴-۳۹) جیسا نوح کے دنوں میں ہوا ویسا ابن آدم کے آنے کے وقت ہوگا کیونکہ جس طرح طوفان سے پہلے کے دنوں میں لوگ کھاتے پیتے تھے اور ان میں بیاہ شادی ہوتے تھے اس دن تک کہ نوح کشتی میں داخل ہوا اور جب تک طوفان آکر ان سب کو بہانہ لے گیا ان کو خبر نہ ہوئی اسی طرح ابن آدم کا آنا ہوگا“۔گویا مسیح کا پہلے آنا ہو گا اور بعد میں عذاب آئیں گے جیسا کہ نوح کے وقت ہوا۔پس اب جبکہ نا گہانی عذاب آ رہے ہیں عقلمند کو دیکھنا چاہئے کہ وہ مسیح کہاں ہے اور کون ہے؟۔پادری پہلا میچ تو مجرد تھا۔مرزا صاحب نے دو شادیاں کیں اگر مثیل مسیح ہوتے تو یہ بھی مجرد ہوتے ورنہ مثیل کیسے؟