حیات بشیر

by Other Authors

Page 555 of 568

حیات بشیر — Page 555

555 خاتمة الكتاب بالآخر میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے نہایت ہی قلیل عرصہ میں الانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی حیات مبارکہ کے حالات قلمبند کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ کے پاکیزہ نمونہ پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور آپ کی ترقی درجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نہایت ہی عاجزی کے ساتھ قارئین کرام کی خدمت میں درخواست کرتا ہوں کہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے زندگی بھر خدمت سلسلہ کی توفیق عطا فرماتا رہے اور میرا انجام بخیر ہو۔پس اس سے زیادہ میں اس وقت کچھ نہیں کہنا چاہتا۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين و اللهم صل على محمد وعلى آل محمد وعلى عبدك المسيح الموعود وبارک وسلم۔راقم آثم عبد القادر از مسجد احمدیه برون دہلی دروازه - لاہور ۲۰ ستمبر ۱۹۷۴ء