حیات بشیر

by Other Authors

Page 556 of 568

حیات بشیر — Page 556

556 شکریہ بزرگان و احباب جن دوستوں نے مجھے اس تصنیف کے دوران کسی نہ کسی رنگ میں مدد دی ہے ان میں سب سے زیادہ شکریہ کے مستحق مکرمی و محترمی مولانا محمد یعقوب صاحب فاضل انچارج صیغه زود نویسی ربوہ ہیں۔آپ نے نہ صرف اپنے الفضل کے مضامین شامل کتاب کرنے کی اجازت فرمائی بلکہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے ان تمام مضامین کی فہرست بھی تیار کر کے عنایت فرمائی جو آپ نے زندگی بھر الفضل“ میں لکھے۔میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کا بھی بے حد ممنون ہوں کہ جب میں نے اس کتاب کیلئے پیش لفظ لکھنے کی درخواست کی تو آپ نے باوجود سخت مصروفیت کے میری اس درخواست کو فوراً منظور فرما لیا۔پھر میں مکرمی و محترمی جناب چوہدری محمد اسد اللہ خان صاحب بارایٹ لاء امیر جماعت احمدیہ و ممبر نگران بورڈ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، آپ سے جس قسم کی امداد کا بھی میں نے مطالبہ کیا آپ نے نہ صرف فراخدلی کے ساتھ اسے پورا کیا بلکہ اس میں ایک قسم کا حظ محسوس کیا۔جزاء هم الله احسن الجزاء ضخیم کتابوں کی تصانیف کیلئے مالی اخراجات عام طور پر دقت کا باعث ہوا کرتے ہیں، مالی رنگ میں تعاون کے سلسلہ میں درج ذیل بزرگ اور دوست خاص طور پر شکریہ کے مستحق ہیں:- پر - ا۔حضرت میاں محمد یوسف صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ لاہور۔۲- مکرمی و محترمی جناب مرزا عبدالحق صاحب صوبائی امیر و صدر نگران بورڈ - -۳ مکرمی و محترمی جناب چوہدری محمد انور حسین صاحب امیر جماعت احمدیہ شیخوپورہ ممبر نگران بورڈ -۴ مکرمی و محترمی شیخ عبدالحق صاحب انجینئر صدر حلقہ دارالذکر۔۵- مکرمی و محترمی چوہدری فتح محمد صاحب مالک ہریکے ٹرانسپورٹ -۶ مکرمی و محترمی چوہدری نور احمد صاحب صدر حلقہ سول لائنز۔مکرمی و محترمی چوہدری منور لطف اللہ صاحب ایڈووکیٹ و صدر حلقہ سمن آباد -- مکرمی و محترمی چوہدری محمد نواز صاحب مینیجنگ ڈائریکٹر پرنس ٹرانسپورٹ۔۹- مکرمی و محترمی بشیر احمد، فضل احمد صاحبان گورنمنٹ کنٹریکٹر سمن آباد۔۱۰- مکرمی و محترمی حافظ عبد الکریم فضل صاحب ہال روڈ۔11- مکرمی ومحترمی میاں چراغ دین صاحب صدر حلقہ سنت نگر و کرشن نگر۔۱۲ مکرمی و محترمی چوہدری غلام رسول صاحب صدر حلقه مغلپورہ گنج ۱۳ مکرمی و محترمی قریشی محمود احمد صاحب ایڈووکیٹ میکلوڈ روڈ۔۱۴۔-۱ مکرمی و محترمی ملک عبد اللطیف صاحب ستکوہی سیکرٹری اصلاح و ارشاد جماعت لاہور۔۱۵ مکرمی و محترمی میاں عطاء الرحمن صاحب چغتائی ماڈل ٹاؤن ۱۶ مکرمی و محترمی ڈاکٹر شیخ محمد عبد اللہ صاحب ہا گورا وزیر آباد ۱۷ مکرمی و محترمی میاں غلام احمد صاحب امیر جماعت وزیر آباد۔فجزاهم الله احسن الجزاء - ۱۸ مکرمی و محترمی گیانی عباد اللہ صاحب مینیجر الفضل اور مکرمی و محترمی ڈاکٹر احسان علی صاحب میکلوڈ روڈ لاہور کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے حضرت قمر الانبیاء کے بعض فوٹو بلاک عنایت فرمائے۔فجزاهم الله احسن الجزاء - ناشکر گذاری ہو گی اگر مکرمی و محترمی چوہدری شاہ محمد صاحب خوشنویس کی انتھک محنت اور کوشش کا ذکر نہ کیا جائے جو آپ نے باوجود عدیم الفرصت ہونے کے اس کتاب کی کتابت میں کی۔فجزاهم الله احسن الجزاء خاکسار عبد القادر ۶۴-۹-۲۶