حیات بشیر

by Other Authors

Page 484 of 568

حیات بشیر — Page 484

484 اسلام صدر انجمن احمد یہ اس کی نگرانی اور انتظام کرے گی اور ان سے غیر مسلموں میں تبلیغ م کرنے کے لئے اپنے اوقات وقف کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ہر احمدی کو سال میں کم از کم ایک ہفتہ غیر مسلموں میں تبلیغ کے لئے وقف کرنا چاہیے۔بیشک اس کے لئے انہیں ایک لمبی قربانی سے کام لینا پڑے گا۔لیکن یہی قربانیوں کی رات ہے جو ایک خالص خوشی کا دن ان پر چڑھائے گی اور دنیا محمد رسول اللہ علیہ کے ذریعہ پھر زندگی کا سانس لینے لگ جائے گی۔کیونکہ محمد رسول اللہ علیہ اسی لئے آئے ہیں کہ وہ دنیا کو زندہ کریں۔اللہ تعالیٰ آسمانوں سے ان کے حق میں گواہی دیتا ہے کہ یاایھاالذین امنو استجيبو الله وللرسول اذا دعاكم لما يحييكم اے مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک کہو جب کہ وہ تمہیں زندہ کرنے کے لئے بلاتا ہے۔پس دنیا کی زندگی محمد رسول اللہ اللہ کے پیغام کو قبول کرنے میں ہے۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم احیاء دین اور اشاعت اسلام کے کام کو اس زور سے اختیار کریں کہ دنیا کے کونہ کونہ ے لا اله الا الله محمد رسول اللہ کی آوازیں آنے لگیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کو اس امر کی سچی توفیق عطا فرمائے کہ قیامت تک اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہراتا رہے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد ۸ ستمبر ۱۹۶۳ء قارئین کرام! اس سارے پیغام کو شروع سے لے کر آخر تک پڑھ جائیں۔کہیں آپ نے اپنے عزیز ترین بھائی کی وفات کا ذکر تک نہیں کیا۔آپ کے پیغام کے ایک ایک لفظ سے یہی شح ہوتا ہے کہ اگر آپ کو کسی چیز کی تڑپ اور جوش ہے تو یہی کہ اسلام کا جھنڈا تمام دنیا پر لہرائے اور محمد رسول اللہ ﷺ کی حکومت سارے جہاں پر قائم ہو جائے۔کیا اس سے بڑھ کر سلسلہ احمدیہ کی صداقت پر اور کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟ جماعت پر آپ کی وفات کا اثر اور تعزیتی قرار دادیں جماعت احمدیہ کے لئے حضرت میاں صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات کوئی معمولی سانحہ نہیں تھا۔دنیا کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک مختلف ممالک اور مختلف سر زمینوں کی جماعت ہائے احمدیہ میں غم و اند وہ اور حزن و ملال کی ایک لہر دوڑ گئی۔دنیا کے لئے حضرت میاں