حیات بشیر

by Other Authors

Page 482 of 568

حیات بشیر — Page 482

482 تعالیٰ نے مبعوث فرمایا تھا۔اسی کام کے لئے میں کام کر رہا ہوں اور اسی کام کے لئے میرے بھائی نے زندگی قربان کی۔پس اگر آپ لوگوں کو حضرت میاں صاحب سے محبت تھی تو اس کا ثبوت اپنے اعمال سے دو تا اللہ تعالیٰ تم پر اپنے افضال و انوار کی بارش نازل کرے۔اب میں حضور کا وہ تازہ پیغام درج کرتا ہوں اور احباب سے درد مند دل کے ساتھ گذارش کرتا ہوں کہ اسے پڑھیں اور پھر پڑھیں، غور کریں اور پھر غور کریں اور پھر اس کے مندرجات کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم اعوذ بالله من الشيطن الرجيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَالنّ برادران جماعت ! اصِرُ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ” میں نے آپ لوگوں کو بار ہا توجہ دلائی ہے کہ ہماری جماعت کے قیام کا حقیقی مقصد صرف یہی ہے کہ ہم اسلام کو ساری دنیا میں پھیلائیں اور محمد رسول اللہ کی عظمت دنیا کے کونے کونے میں قائم کر دیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک جماعت نے اسبارہ میں اپنے فرض کو صحیح طور پر محسوس نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان میں عیسائیت نے اسلام کے خلاف اپنے حملہ کو تیز تر کر دیا ہے اور وہ لوگ اس کے لئے لاکھوں روپیہ خرچ کر رہے ہیں لیکن مسلمان کہلا نیوالے جن کے نبی کی زبان پر خدا تعالیٰ نے یہ الفاظ جاری کئے کہ یا ايها الناس انى رسول الله الیکم جمیعاً۔اے لوگو! میں تم سب کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں اور جن کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ كنتم خير امة اخرجت للناس تا مرون بالمعروف وتنهون عن المنكر تم سب سے بہترین امت ہو جن کو تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے تم نیکی کو دنیا میں پھیلاتے اور بدی سے لوگوں کو باز رکھتے ہو۔وہ سستی اور غفلت کا شکار ہو رہے ہیں لیکن دوسروں کا کیا گلہ۔اگر آپ لوگ ہی اپنے فرض کو صحیح رنگ میں ادا کرتے تو میں سمجھتا ہوں آج دنیا میں رسول کریم ﷺ پر اعتراض کرنے والے کہیں نظر نہ آتے بلکہ ساری دنیا پر اسلام کی حکومت ہوتی اور تمام دل نگین محمد سے