حیات بشیر

by Other Authors

Page 429 of 568

حیات بشیر — Page 429

429 میاں نورالدین صاحب کا تب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبر کاتہ چھ کاپیاں ارسال ہیں۔احتیاط سے درست کر کے مجھے واپس بھجوائیں۔لفظ ایک دوسرے کے اوپر نہ چڑھائے جائیں۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۵۹-۶-۲۶ مکرمی میاں نورالدین صاحب کاتب السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبر کانہ آپ بیمار تھے۔اب کیا حال ہے؟ رسالہ عید کی قربانیاں کی کتابت جلد ختم کریں۔کیونکہ اس کے بعد ایک اور رسالہ بھی آرہا ہے۔عید کی قربانیاں والا رسالہ بڑی احتیاط سے لکھیں کیونکہ مسودہ بہت کٹا پھٹا ہے۔کوئی غلطی نہ رہ جائے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۵۹-۱۰-۱۸ مکرمی منشی نورالدین صاحب کاتب السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبر کاتہ مجھے مسودہ ” خاندانی منصوبہ بندی“ کے صفحہ ۱۵ اور صفحہ ۴۲ ۴۳ اور تتمہ والے حصہ میں سے کچھ تبدیلی کرانی مہربانی کر کے پندرہ بیس منٹ کے لئے مجھے مسوڑہ بھجوا ہے۔دیں۔امید ہے آپ نے سترہ سطری مسطر شروع کی ہوگی۔خط بہت صاف اور عمدہ ہونا چاہیے۔یہ رسالہ اچھے طبقے میں جانا ہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۵۹-۱۲-۳۱ ایک اور چٹھی میں دیگر ہدایات کے علاوہ تحریر فرمایا کہ (الف) عربی اشعار اور عربی عبارت بڑی خوبصورت اور صاف صاف لکھی جائے۔(ب) پیروں کا بہت خیال رکھا جائے۔میں نے نشان لگا دیئے ہیں۔(ج) اقتباسات دونوں طرف جگہ چھوڑ کر لکھے جائیں۔(د) حوالے جو سرخ خطوط وحدانی کے اندر ہیں۔فٹ نوٹ کی صورت میں لکھے جائیں۔(ذ) اگر کتابت میں کوئی غلطیاں ره جائیں تو وہ چیپی لگا کر درست کی جائیں اور خط میں سرموفرق نہ آنے دیا جائے۔(1) میں اس کتاب کی خدا کے فضل سے بہترین کتابت اور بہترین طباعت چاہتا ہوں۔اگر مہاشہ صاحب (فضل حسین صاحب) یا کاتب صاحب اس کے لئے تیار نہ ہوں تو ابھی سے جواب دیدیں۔(i) میاں نور الدین صاحب کو ساری کتابت خود کرنا ہو گی -5 -۵ -Y