حیات بشیر

by Other Authors

Page 428 of 568

حیات بشیر — Page 428

-۲ -٣ 428 صرف اس جگہ ایسا لفظ لکھا کریں جہاں میں نے خود لکھا ہے ورنہ پیچیدگی پیدا ہوتی ہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۶۰-۲-۲۴ مکرم میاں نورالدین صاحب کاتب السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبر کاتہ 1) میں نے پہلی کا پی سرسری طور پر دیکھی ہے۔ایک جگہ آپنے سلسلہ احمدیہ کی جگہ صرف سلسلہ لکھ دیا ہے چند ایسی غلطیاں تو بعض اوقات رہ جاتی ہیں۔احتیاط رکھیں۔۲) مگر بعض جگہ عبارت زیادہ گنجان ہو گئی ہے مثلاً ایک جگہ آپ نے برسر اقتدار کے الفاظ بہت گنجان کر دیئے ہیں۔نیز ایک جگہ فقرہ ختم ہونے کی علامت الٹے کامے ” “ کی صورت میں ڈالی وو 66 ہے۔میں اس کے بہت خلاف ہوں۔جہاں ایسی ضرورت ہو وہاں سادہ ڈلیش ” “ ڈالنا چاہیے۔ان باتوں کا خیال رکھیں۔اللہ آپ کی نصرت فرمائے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۶۰-۲-۱۶ ۱۳-۲-۶۰ کو ایک ہدایت میں تحریر فرمایا: مکرم میاں نورالدین صاحب کاتب السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبر کاتہ ۱) آپ ”سیرت طیبہ" کی کاپی لکھتے وقت یہ خیال رکھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ کے الفاظ لکھتے ہوئے ”الصلوۃ" کا لفظ نہ بڑھایا کریں بلکہ صرف ” علیہ السلام السلام لکھا کریں۔وو ۲) نیز جہاں میں نے خالی مسیح موعود لکھا ہے اور اس کے ساتھ علیہ السلام کے الفاظ نہیں لکھے وہاں آپ بھی صرف حضرت مسیح موعود کے الفاظ لکھیں۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۶۰-۲-۱۳ خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت میاں صاحب رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ مجھ سے بھی دریافت فرمایا تھا کہ آپ حضرت مسیح موعود کے نام کے ساتھ علیہ السلام" لکھا کرتے ہیں یا علیہ الصلوۃ والسلام؟“ میں نے عرض کیا کہ حضور! میں تو علیہ الصلوۃ والسلام" لکھا کرتا ہوں۔فرمایا ”میں تو علیہ السلام" لکھا کرتا ہوں۔کیونکہ جب ہم آنحضرت ﷺ کے نام کے ساتھ صرف فصلی“ لکھتے ہیں تو حضرت مسیح موعود جو حضور کے غلام ہیں آپ کے نام کے ساتھ " الصلوۃ والسلام" دو الفاظ کیوں لکھیں۔صرف علیہ السلام ہی کافی ہے۔(عبدالقادر (مؤلف)