حیات بشیر

by Other Authors

Page 424 of 568

حیات بشیر — Page 424

424 کثرت کے ساتھ اخبار غیبیہ ان پر ظاہر ہوں اور وہ امتی نبی کہلا سکیں۔اس مدعا کے اثبات کے لئے پہلے آپ نے قرآن مجید اور احادیث سے دلائل پیش کئے ہیں۔پھر مخالفین کے دلائل کا رڈ کیا ہے۔اور جس قدر اعتراضات اس مسئلہ پر کئے جاتے ہیں ان کا نہایت ہی تسلی بخش جواب دیا گیا ہے۔اور اپنے غیر از جماعت بھائیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تعصب کو بالائے طاق رکھ کر سوچیں۔کہ کیا آنحضرت ﷺ کے کسی غلام اور امتی کا ماموریت کے مقام پر فائز ہونا حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی شان بڑھاتا ہے یا گھٹاتا ہے؟۱۷۶ صفحات کی یہ کتاب ۳۰ اپریل ۵۳ ء کو شائع کی گئی تھی۔ختم نبوت کا مسئلہ باوجود مشکل اور علمی مسئلہ ہونے کے اس کتاب میں ایسے عام فہم اور سادہ رنگ میں بیان کیا گیا ہے کہ ہر شخص کے لئے اس کا سمجھنا آسان ہے۔چالیس جواہر پارے ایک سو اکتالیس صفحات کی یہ دلآویز کتاب آنحضرت علی کی نہایت بیش قیمت اور اہم چالیس احادیث پر مشتمل ہے۔آپ نے پہلے ہر حدیث کا ترجمہ درج کیا ہے۔پھر ضروری مگر مختصر تشریح درج فرمائی ہے۔اس کتاب کے ایک ایک لفظ سے اس عشق و محبت کا پتہ چلتا ہے جو حضرت میاں صاحب کے دل میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ تھا۔یہ کتاب دسمبر ۵۰ء میں شائع کی گئی تھی۔ذکر حبیب پر چار تقاریر جلسہ سالانہ کے مختلف مواقع پر آپ نے ”ذکر حبیب“ کے موضوع پر چار نادر اور اچھوتی تقریریں فرمائی ہیں جو سیرت طیبہ دُر منشور در مکنون اور آئینہ جمال“ کے ناموں سے شائع : چکی ہیں۔ہو پہلی تقریر ۱۹۵۹ء کے جلسہ سالانہ پر فرمائی تھی جو کتابی سائز کے ۱۰۸ صفحات پر شائع شدہ موجود ہے۔یہ تقریر تین حصوں پرور واقعات۔دوم آپ کے عشق رسول اللہ کے محیر العقول واقعات۔سوم آپ کے شفقت علی خلق اللہ کے نہایت ہی ایمان افروز نمونے۔ر مشتمل ہے۔اول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت الہی کے روح دوسری تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۶۰ء کے موقع پر ارشاد فرمائی۔اس تقریر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاک اور مطہر زندگی کے واقعات اور روحانی کمالات کے حالات اپنے عجیب اور مخصوص رنگ میں بیان کئے گئے ہیں۔یہ تقریر بھی ۱۲۰ صفحات پر مشتمل کتابی سائز میں شائع شدہ موجود ہے۔ان دونوں تقریروں کا انگریزی اور عربی زبانوں میں ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے۔