حیات بشیر

by Other Authors

Page 412 of 568

حیات بشیر — Page 412

412 ہیں۔اول تو یہ کہ مجھے تسلیم کرنا پڑے گا کہ مظفر احمد دیانتدار نہیں۔آپ کا حق جانتے ہوئے بھی کسی سفارش کے تحت یا رشوت کھا کر آپ کو اس سے محروم کر رہا ہے۔لہذا میں سفارش کر کے اسے بے انصافی سے باز رکھوں۔کیا آپ مظفر احمد سے ایسی توقع رکھتے ہیں؟“ دونوں بیک وقت بول اٹھے نہیں حضور ہر گز نہیں وہ تو بڑے دیانتدار افسر ہیں۔فرمایا ”اچھا یہ بات نہیں تو میرے چٹھی لکھنے کے دوسرے معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ مظفر احمد ایسا جاہل ہے کہ اسے حق اور ناحق میں تمیز کرنا ہی نہیں آتا۔اس لئے ضرورت ہے کہ میں اسے حق کی طرف رہنمائی کروں۔کیا آپ کے خیال میں یہ صورت ہے؟“ دونوں پھر بول اٹھے نہیں نہیں حضرت ! یہ بات بھی نہیں۔وہ تو بڑے بیدار مغز افسر ہیں۔حضرت میاں صاحب نے فرمایا پھر اگر آپ مظفر احمد کے متعلق حسن ظن رکھتے ہیں تو اتنا میری طرف سے یقین کر لیجئے کہ اگر آپ کا حق بنتا ہو گا جیسا کہ آپ خود یقین رکھتے ہیں تو ضرور آپ کے حق میں فیصلہ ہو گا۔مظفر احمد کبھی بد دیانتی نہ کرے گا۔وہ انشاء اللہ جرات کے ساتھ حق کا ساتھ دے گا۔اور اگر با لفرض آپ کا حق نہیں بھی بنتا تو پھر آپ خود کہہ چکے ہیں کہ بے شک آپ کے خلاف فیصلہ ہو جائے۔اس صورت میں آپ مجھ پر بھی زور نہ دیں گے۔کہ میں مظفر احمد کو کسی ناجائز کام کے لئے کہوں اگر خدانخواستہ آپ کے خلاف بھی فیصلہ ہو جائے تو بھی میری نصیحت آپ کو یہ ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں میں بھی انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا۔اللہ تعالیٰ کی ذات بڑی ہی قدرتوں کی مالک ہے۔انسان اپنی نادانی کے باعث بچے کی طرح انگاروں کی چمک دمک دیکھ کر انہیں پکڑنے کی ضد کر بیٹھتا ہے مگر کیا کوئی ماں اپنے بچے کو ایسا کرنے دیتی ہے؟ یہ بھی اس کی شفقت کا اظہار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو اپنے بندوں پر ماں سے بھی زیادہ شفیق ہے پس آپ اطمینان رکھیں جو بھی فیصلہ ہوگا۔آپ کے لئے اچھا ہی ہو گا۔۔۔۔آپ کے حق میں ہو گیا تو سبحان اللہ۔خلاف ہو گیا تو الحمد للہ۔آپ کسی کا حق غصب کر کے آخرت کا عذاب خریدنے سے بچ گئے۔“ دونوں زمینداروں کے لئے اب اتنی گنجائش ہی کہاں رہ گئی تھی کہ مزید اصرار کرتے۔شکریہ ادا کر کے اجازت لی اور چلے آئے۔۲۰ دیکھئے کیسی عمدہ نصیحت فرمائی اور کس خوبی کے ساتھ انہیں سفارشی رقعہ نہ لینے پر آمادہ کیا۔اگر کوئی