حیات بشیر

by Other Authors

Page 41 of 568

حیات بشیر — Page 41

41 چھیڑا بھی کرتے تھے اور وہ اس طرح کہ کبھی کسی بچے کا پہنچھ پکڑ لیا اور کوئی بات نہ کی اور خاموش ہو رہے یا بچہ لیٹا ہوا ہے تو اس کا پاؤں پکڑ کر سہلانے لگ گئے۔حضرت میاں صاحب فرمایا کرتے تھے کہ پہنچہ پکڑ کر خاموش ہو جانے کا واقعہ میرے ساتھ بھی (ہاں اس خاکسار عاصی کے ساتھ جو خدا کے مقدس مسیح کی جوتیوں کی خاک جھاڑنے کی بھی قابلیت نہیں رکھتا)۔کئی دفہ گزرا ہے و ذالک فضل الله يؤتيه من يشاء ورنه ہم کہاں بزم شہر یار کہاں ۱۴ آنکھوں کی تکلیف بچپن میں ایک دفعہ آپ کی آنکھیں دُکھنے آ گئیں اور یہ تکلیف اتنی لمبی ہوئی کہ کئی سال گذر گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود تحریر فرمایا ہے کئی سال انگریزی اور یونانی علاج کیا گیا تھا مگر کچھ فائدہ نہیں ہوتا تھا۔بلکہ حالت ابتر ہوتی جاتی تھی۔“ ۱۵ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب فرماتے تھے کہ آپ کی پلکوں کے کنارے سُرخ اور موٹے رہتے تھے اور آنکھوں سے پانی بہتا رہتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس تکلیف کی وجہ سے آپ کی پلکیں گر گئی تھیں۔کالے ایک ہفتہ میں شفا آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی تو آپ کو الہام ہوا برق طفلی بشیر یعنی میرے لڑکے بشیر احمد کی آنکھیں اچھی ہو گئیں۔یہ الہام قریباً ۱۸۹۸ء کا ہے جب کہ آپ کی عمر ۵ سال کی تھی۔حضور فرماتے ہیں: اس الہام کے ایک ہفتہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس کو شفا دے دی اور آنکھیں تندرست ہو گئیں۔‘ور